اردو

urdu

By

Published : Jul 17, 2023, 3:44 PM IST

ETV Bharat / bharat

Kharge Slams Modi Govt حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کیلئے ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے، کھڑگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے تمل ناڈو کے وزیر تعلیم ڈاکٹر کے پونموڈی کے احاطے پر مارے گئے چھاپوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'مودی حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے ایجنسی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔' accuses of misusing agencies on BJP

حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے ایجنسی کا غلط استعمال کر رہی ہے، کھڑگے
حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے ایجنسی کا غلط استعمال کر رہی ہے، کھڑگے

نئی دہلی:کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ انتقام کے جذبے سے کام کرنے والی مودی حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے ایجنسیوں کا غلط استعمال کرتی ہے۔ اس لیے ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کو اتحاد بنانے کی ضرورت پڑی ہے۔ پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کھڑگے نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کہتے تھے کہ وہ اکیلے ہی پوری اپوزیشن پر بھاری ہیں، لیکن اب شاید وہ خود کو کمزور محسوس کر رہے ہیں۔ اس لیے عام انتخابات کے پیش نظر ان جماعتوں کو ساتھ جوڑنے کی کوشش میں ہیں جن کو غیر اہم سمجھ کر کنارے کردیا گیا تھا۔

کانگریس صدر نے وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ سب کے لیے ایک اکیلا ہی کافی ہے۔ پھر انہیں 29-30 پارٹیوں کی ضرورت کیوں پڑی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اچانک نظریاتی طور پر مخالف جماعتوں کا اتحاد بنانے کی ضرورت محسوس ہوئی ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ "تمام ہم خیال جماعتیں حکومت کی انتقامی سیاست کے خلاف متحد ہیں اور جمہوریت کو کچلنے کے ان بزدلانہ ہتھکنڈوں سے نہیں ڈریں گی۔ ہمارا جو اتحاد ہے وہ پارلیمنٹ میں مل کر کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mallikarjun Kharge Slams Modi کھڑگے نے وزیراعظم پر حملے کئے تیز، بیرین کو برطرف کرنے کا کیا مطالبہ

کھڑگے نے کہا ان کا مقصد صرف اور صرف جمہوریت کو تباہ کرنے کے لیے ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے اپوزیشن کو دھمکانا ہے ۔ لیکن ہم بہادر ہیں۔ ان کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور عوام کی آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے تمل ناڈو کے وزیر تعلیم ڈاکٹر کے پونموڈی کے احاطے پر مارے گئے چھاپوں کی بھی مذمت کی اور کہا، "اپوزیشن کی اہم میٹنگ سے ٹھیک پہلے، ہم تمل ناڈو کے وزیر تعلیم ڈاکٹر کے پونموڈی کے خلاف ای ڈی کے چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ مودی حکومت کی طرف سے اپوزیشن کو دھمکانے اور تقسیم کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details