ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف آج بڑے پیمانہ پر احتجاج کرنے کا کانگریس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے۔ Top Congress leaders in huddle before August 5 nationwide protest against govt
اس سلسلہ میں راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’سچائی کو بیریکڈ نہیں کیا جاسکتا، آپ کرلیں جو کرنا ہے، میں وزیراعظم سے نہیں ڈرتا، میں ہمیشہ ملک کے مفاد میں کام کروں گا، سن لو اور سمجھ لو‘۔
واضح رہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ پر جی ایس ٹی عائد کرنے کے خلاف 5 اگست کو ہونے والے احتجاج سے قبل کانگریس پارٹی کے دفتر اور رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر بڑی تعداد میں پولیس اور سیکوریٹی فورسز کو تعینات کیا گیا اور رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں، جس کے بعد راہل گاندھی نے یہ ٹوئٹ کیا۔