اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Tripura Violence: مظفر نگر میں کانگریس کارکنان کا احتجاج - تری پورہ تشدد معاملہ

کچھ روز قبل تریپورہ میں تشدد کے دوران متعدد مساجد، دکانوں اور گھروں کو نذر آتش کیا گیا۔ وہیں، اس تشدد کی جانچ کرنے گیے وکلا، سماجی کارکن اور صحافیوں کے خلاف تریپورہ پولیس نے یو اے پی اے کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔

Congress party workers protest against Tripura violence in muzaffarnagar  Tripura violence news  violence in tripura news  tripura violence in urdu news  today protest against violence in tripura  تریپورہ تشدد معاملہ کے خلاف کانگریس پارٹی کے کارکنان نے مظاہرہ کیا  مساجد، دکانوں اور گھروں کو نذر آتش  صحافیوں کے خلاف یو اے پی اے کے تحت فرضی مقدمات درج  تری پورہ تشدد معاملہ  ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا مطالبہ
تریپورہ تشدد معاملہ کے خلاف کانگریس پارٹی کے کارکنان نے مظاہرہ کیا

By

Published : Nov 11, 2021, 3:38 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ دفتر کے باہر کانگریس پارٹی کے کارکنان نے تری پورہ تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس معاملہ کی جانچ کرنے گئی ٹیموں کے خلاف یو اے پی اے کے تحت درج مقدمات کو ہٹانے اور تشدد کے اصل قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل تری پورہ تشدد کے دوران متعدد مساجد، دکانوں اور گھروں کو نذر آتش کیا گیا۔ وہیں، اس تشدد کی جانچ کرنے گیے وکلاء، سماجی کارکن اور صحافیوں کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

تریپورہ تشدد معاملہ کے خلاف کانگریس پارٹی کے کارکنان نے مظاہرہ کیا

مزید پڑھیں:۔میرٹھ: تریپورہ تشدد معاملہ کے خلاف مظاہرہ

آج کانگریس پارٹی کے کارکنان نے اس معاملے کے خلاف ضلع مظفرنگر کے کلیکٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایک میمورنڈم دے کر گورنر سے مطالبہ کیا کہ یو اے پی اے کے تحت درج فرضی مقدمات کو ہٹایا جائے اور تشدد میں ملوث اصل قصورواروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details