کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کیا کہ مودی شاہ کا گجرات ماڈل: خود بے داغ دکھنے اور اپنی تمام ناکامیوں کو چھپانے کے لیے روپانی کابینہ کے تمام 22 وزراء کابینہ سے باہر۔
انہوں نے سوال کیا کہ مودی جی ، اگر یہ سب نااہل تھے تو پھر انہیں وزیر کیوں بنایا گیا اور اگر وہ قابل تھے تو انہیں کابینہ سے کیوں نکالا؟ کتنا بیوقوف بنائیں گے؟ ملک جواب مانگتا ہے!
کانگریس گجرات کے کارگزار صدر ہاردک پٹیل نے حکمراں پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے وزراء کو گجرات میں بی جے پی کی "آخری حکومت" کے باقی 15 ماہ میں ریاست کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ گجرات حکومت میں حلف اٹھانے والے تمام وزراء کے لیے میری نیک خواہشات۔ میں بی جے پی کے ہر لیڈر سے ایک آخری درخواست کرنا چاہتا ہوں۔ مانا اب گجرات میں آپ کی آخری حکومت کے صرف 15 ماہ باقی ہیں۔ اس بقیہ وقت کو عوام کی بھلائی کے لیے استعمال کریں، انہیں لوٹنے میں وقت ضائع نہ کریں۔