اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Illicit Liquor Caused Death: زہریلی شراب سے ہلاکت کے پیچھے حکومت ذمہ دار، کانگریس

جمال پور وارڈ کے صدر مظفر شیخ نے کہا کہ گاندھی جی کے گجرات میں شراب پینے سے لوگ مر رہے ہیں، یہ بہت افسوس کی بات ہے۔ گجرات میں شراب پر پابندی ہے۔ اس کے باوجود بھی شراب فروخت ہو رہی ہے اور یہ سب حکومت و بی جے پی کے ساز باز سے ہوا ہے۔ Congress party react on died due to poisonous wine in ahmedabad

زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والے واقعے کے پیچھے حکومت ذمہ دار، کانگریس
زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والے واقعے کے پیچھے حکومت ذمہ دار، کانگریس

By

Published : Jul 26, 2022, 8:17 PM IST

احمد آباد:ریاست گجرات کے دھندھوکا اور بوٹاڈ اضلاع کے دیہی علاقوں میں پیر کی صبح زہریلی شراب پینے سے 31 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس افسوسناک واقعے کی وجہ سے اپوزیشن نے ریاستی حکومت پر سخت تنقید کی اور حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھائے۔ ایسے میں احمدآباد شہر کانگریس کے اراکین نے بھی اس حادثے کی سخت مذمت کی۔ People Died Due Drinking Poisoned Liquor

زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والے واقعے کے پیچھے حکومت ذمہ دار، کانگریس

اس تعلق سے احمدآباد شہر کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کے رکن علیم انصاری نے کہا کہ بوٹاڈ میں زہریلی شراب پینے سے جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ لوگ مسلسل شراب پی رہے ہیں اور ہلاک ہورہے ہیں جبکہ حکومت اس معاملہ پر خاموش ہے۔ حکومت اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ یہ سب حکومت کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ اس معاملہ کی ایس آئی ٹی کے ذریعہ جانچ ہونی چاہئے۔

مزید پڑھیں:۔ زہریلی شراب پینے سے تین ہلاک، پانچ کی حالت نازک


وہیں کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کے جمال پور وارڈ کے صدر مظفر شیخ نے کہا کہ گاندھی جی کے گجرات میں شراب پینے سے لوگ مر رہے ہیں، یہ بہت افسوس کی بات ہے۔ گجرات میں شراب پر پابندی ہے۔ اس کے باوجود بھی شراب فروخت ہو رہی ہے اور یہ سب حکومت و بی جے پی کے ساز باز سے ہوا ہے۔ ان سب کے لیے کہیں نہ کہیں حکومت ذمہ دار ہے۔ جو بھی اس معاملے کا ذمہ دار ہے، اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details