نئی دہلی: کانگریس نے نئے صدر کے انتخاب کے پروگرام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کانگریس کے الیکشن انچارج مدھوسودن مستری نے بتایا کہ پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور 24 سے 30 ستمبر تک کسی بھی دن صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اکتوبر کو کی جائے گی اور جن امیدواروں کے نام درست پائے جائیں گے ان کی فہرست بھی اسی دن کی شام تک جاری کر دی جائے گی۔ امیدوار 8 اکتوبر تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔
الیکشن انچارج نے بتایا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 8 اکتوبر کو شام 5 بجے کے بعد شائع کی جائے گی اور پھر 17 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک صدر کے عہدہ کے لیے تمام ریاستی ہیڈکوارٹرز میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی پارٹی ہیڈ کوارٹر میں 19 اکتوبر کو صبح 10 بجے شروع ہوگی اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
Congress President Election کانگریس نے پارٹی صدر انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا - کانگریس صدر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری
کانگریس کے الیکشن انچارج مدھوسودن مستری نے بتایا کہ پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اکتوبر کو کی جائے گی اور جن امیدواروں کے نام درست پائے جائیں گے ان کی فہرست بھی اسی دن کی شام تک جاری کر دی جائے گی۔ امیدوار 8 اکتوبر تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔Congress President Election
Etv Bharat