اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress Padayatra in Gaya: کانگریس سے متعلق لوگوں کا اعتماد دوبارہ بحال ہو رہا ہے، عمیر احمد خان

بہار کے ضلع گیا میں آج سے تین اسمبلی حلقوں میں کانگریس کی جانب سے پدیا ترا مہم شروع ہوئی ہے۔ اس میں ریاست و ضلع سطح کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس دوران پارٹی رہنماؤں نے بی جے پی کو مہنگائی، بے روزگاری اور فرقہ پرستی کے ایشوز پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ Congress Padayatra in Gaya

کانگریس سے متعلق لوگوں کا اعتماد دوبارہ بحال ہورہا ہے، عمیر احمد خان
کانگریس سے متعلق لوگوں کا اعتماد دوبارہ بحال ہورہا ہے، عمیر احمد خان

By

Published : Aug 13, 2022, 7:16 PM IST

Updated : Aug 13, 2022, 7:22 PM IST

گیا: ریاست بہار میں وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر 'ہر گھر ترنگا مہم' آج سے شروع ہوگئی ہے۔ اس کے مخالف میں کانگریس نے پد یاترا کا آغاز کیا ہے۔ ضلع کے گروا اسمبلی حلقہ میں جھارکھنڈ کانگریس اقلیتی سیل کے انچارج عمیر احمد خان عرف ٹکا خان نے تمام اسمبلی حلقوں میں 10 کلو میٹر کے پد یاترا کا آغاز کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ یہ یاترا ملک کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر ملکی سطح پر نکالی جا رہی ہے۔ تاہم ریلی کے دوران کانگریس نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی۔ پد یاترا میں سابق و ریاستی وزیر اودھیش سنگھ، ضلع صدر چندر یکاپرساد، مگدھ ترجمان پروفیسر وجے کمار میٹھو، آئی ٹی سیل کانگریس کے ضلعی صدر محمد شبو سمیت ضلع و ریاست کے سینئر رہنما اور سینکڑوں کارکنان شامل ہوئے۔ Congress Padayatra in Gaya

کانگریس سے متعلق لوگوں کا اعتماد دوبارہ بحال ہورہا ہے، عمیر احمد خان


اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے سابق و ریاستی وزیر اودھیش سنگھ نے حکومت سے مہنگائی اور بے روزگاری کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور ملک کو دوبارہ جوڑنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ملک متحد نہیں ہوگا جمہوریت کمزور ہوتی رہے گی۔ بہار سے اب ملک کو جوڑنے کا آغاز ہوچکا ہے۔ وزیراعلی نتیش کمار کو مہاگٹھ بندھن میں آنے سے بی جے پی کمزور ہوگئی ہے۔ آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر نکالی گئی پد یاترا کے دوران عمیر احمد خان نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ملک کے اندر لوگوں کو تقسیم کرنے کی کو شش ہورہی ہے۔ پورے ملک میں اس دوران کافی ناانصافی ہوئی ہے۔ کالا دھن واپس لانے کا وعدی کرنے والے اب کالے جادو کی باتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو شیرگھاٹی اسمبلی حلقہ اور امام گنج اسمبلی حلقہ میں پد یاترا پہنچے گی اور یہ یاترا کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے اعلان پر نکالی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Congress Padyatra in Kishtwar:پد یاترا کے دوران بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ یہ بات صحیح ہے کہ اقلیتی طبقہ بالخصوص مسلمان ریاست میں کانگریس سے دور ہوئے تھے لیکن اب صورتحال مختلف ہے اور کانگریس سے متعلق لوگوں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔ یہاں سے کانگریس کو اسمبلی و پارلیمانی انتخاب میں بہتر نتائج ملیں گے کیونکہ اب مہاگٹھ بندھن مزید مضبوط ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع میں جن تین اسمبلی حلقوں میں پدیا ترا نکالی جارہی ہے اس میں دو اسمبلی حلقہ گروا اور شیرگھاٹی میں مسلم ووٹرز کی خاصی تعداد ہے۔ ان دونوں حلقوں میں قریب پچیس فیصد آبادی اقلیتی طبقے کی ہے جبکہ امام گنج اسمبلی حلقہ شیڈول کاسٹ کے لیے ریزرو ہے۔

Last Updated : Aug 13, 2022, 7:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details