پنجاب کانگریس کے رہنما اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ بِٹّو، جسویر سنگھ گِل اور پنجاب اسمبلی میں پارٹی کے رکن کُلبیر سنگھ زیرا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ریڈیو پر مودی کے من کی بات کا امسال کا یہ آخری قسط تھا لیکن انہوں نے ایک ماہ سے کاشت کاری سے متعلق قوانین کو واپس لینے کے لیے تحریک چلانے والے کسانوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔
'من کی بات میں کسانوں کے مسائل پر مودی کی خاموشی حیران کُن'
کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو پر نشر اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' میں ایک ماہ سے تحریک چلانے والے کسانوں کی بابت کچھ بھی نہیں کہا اور ان کی یہ خاموشی حیران کُن ہے۔
پنجاب کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ بِٹّو
کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ حیرانی کی بات ہے کہ وزیراعظم مودی نے ماحولیات، جنگلات، آوارہ جانور، نوجوانوں، بزرگوں کی اور خود کفیل ہونے وغیرہ کی بات کی ہے لیکن جو کسان کڑکڑاتی سردی میں تحریک چلا رہے ہیں ان کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں بولا۔
پنجاب کانگریس کے رہنماؤں نے قبل ازیں جب مودی کے من کی بات کے نشر کے دوران یہاں جنتر منتر پر مظاہرہ کیا اور زرعی قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے حکومت سے انھیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
(یو این آئی)