اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Uroosa Rana Filed her Nomination: منور رانا کی بیٹی نے کہا، ڈرنے والے نہیں جو یوپی چھوڑ دیں - عروسہ رانا کا یوگی اور مودی پر نکتہ چینی

پوروا اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار قرار دیے جانے کے بعد عروسہ رانا نے پیر کو اناؤ کلکٹریٹ میں اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ اپنے والد منور رانا کے تبصرے پر جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یوگی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد وہ اتر پردیش چھوڑنے پر مجبور ہوں گی، تو انہوں نے کہا کہ وہ سی ایم یوگی کے ساتھ ساتھ پی ایم مودی کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہیں۔ Munawwar Rana’s Daughter Filed her Nomination

کانگریس نے منور رانا کی بیٹی کو بنایا امیدوار
کانگریس نے منور رانا کی بیٹی کو بنایا امیدوار

By

Published : Feb 1, 2022, 7:10 AM IST

Updated : Feb 1, 2022, 8:26 AM IST

کانگریس نے منور رانا کی بیٹی عروسہ رانا کو اناؤ کے پوروا اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گاندھی اور رانا خاندان سی ایم یوگی اور پی ایم مودی کے خلاف لڑائی ​​لڑ رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوگی اور مودی حکومت جو بھی کرے، وہ اپنی لڑائی جاری رکھیں گے اور اتر پردیش کو نہیں چھوڑیں گے۔ Uroosa Rana Filed her Nomination

کانگریس نے منور رانا کی بیٹی کو بنایا امیدوار

پوروا اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار قرار دیے جانے کے بعد عروسہ رانا نے پیر کو اناؤ کلکٹریٹ میں اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ اپنے والد منور رانا کے تبصرے پر جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یوگی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد وہ اتر پردیش چھوڑنے پر مجبور ہوں گی، تو انہوں نے کہا کہ وہ سی ایم یوگی کے ساتھ ساتھ پی ایم مودی کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہیں۔ ان کے خلاف کئی مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے یوپی چھوڑنا ہوتا تو پہلے ہی چھوڑ دیتی۔ ان کا خون ڈرنے والوں کا نہیں ہے۔ اس وقت دو خاندان سی ایم یوگی اور پی ایم مودی سے لڑ رہے ہیں۔ ایک رانا خاندان اور ایک گاندھی خاندان۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ترقی کو ترجیح دیں گی۔

منور رانا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس بار یوگی حکومت آئی تو وہ یوپی چھوڑ دیں گے۔ ان کا یہ بیان کا سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا۔

Last Updated : Feb 1, 2022, 8:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details