اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mehngai Mukt Abhiyan: کانگریس نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا - مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

کانگریس پارٹی نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کانگریس کے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ Congress Nationwide Demonstration Against Rising Inflation

کانگریس کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
کانگریس کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

By

Published : Mar 31, 2022, 11:23 AM IST

کانگریس پارٹی نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کانگریس کے تمام اراکین اسمبلی صبح 9 بجے سے وجے چوک پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ کانگریس کے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم سونیا گاندھی کے مظاہرے میں شامل ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ Congress Protest Against Rising Inflation

کچھ دن پہلے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا تھا۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اور لکھاکہ 'وزیراعظم کے روزانہ کام کی فہرست :۔ نمبر1. پیٹرول-ڈیزل-گیس کے ریٹ میں کتنا اضافہ کرنا چاہیے، نمبر2. لوگوں کے خرچے پہ چرچا کیسے روک سکتا ہوں، نمبر3. نوجوانوں کو روزگار کے کھوکھلے خواب کیسے دکھاؤں، نمبر4. آج کس سرکاری کمپنی کو بیچوں؟ اور نمبر5. کسانوں کو مزید کیسے بے بس کروں؟

مزید پڑھیں:۔Petrol and Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 117ویں دن بھی مستحکم

بتا دیں کہ گزشتہ 9 دنوں میں پٹرول 5.60 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 100 روپے کو پار کر گئی ہے۔ دہلی میں ایک لیٹر پٹرول 100.21 روپے ڈیزل کے لئے 92.27 روپے ہے۔ پیٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں 22 مارچ کو ریکارڈ 137 دنوں تک استحکام رہنے کے بعد اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد آٹھویں مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details