اردو

urdu

By

Published : Feb 13, 2023, 5:23 PM IST

ETV Bharat / bharat

Congress Alleged Govt Over Adani Issue کوئلے کی ڈھلائی سے بھی حکومت اڈانی کو فائدہ پہنچا رہی ہے، منیش

کانگریس رہنما منیش تیواری نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ پنجاب کے لیے کوئلے کی ڈھلائی کے ذریعے بھی ملک میں کئی اہم بندرگاہوں کو چلا رہے اڈانی گروپ کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔

کوئلے کی ڈھلائی سے بھی حکومت اڈانی کو فائدہ پہنچا رہی ہے، منیش
کوئلے کی ڈھلائی سے بھی حکومت اڈانی کو فائدہ پہنچا رہی ہے، منیش

نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس کے منیش تیواری نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ پنجاب کے لئے کوئلے کی ڈھلائی کے ذریعے بھی ملک میں کئی اہم بندرگاہوں کو چلا رہے اڈانی گروپ کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ تیواری نے وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ سمندری راستے سے پنجاب کو کوئلہ سپلائی کیا جا رہا ہے اور کوئلہ سمندری راستے سے پنجاب پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے نے ریل کے ذریعے کوئلے کی سپلائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور یہ تمام اقدامات حکومت کے اشارے پر اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے والا کوئلہ سمندری راستے سے پنجاب پہنچایا جا رہا ہے اور اس کا براہ راست فائدہ اڈانی گروپ کو مل رہا ہے۔ اڈانی گروپ وہ گروپ ہے جو ملک کی بڑی بندرگاہوں کا مالک ہے اور گجرات کی بندرگاہیں بھی اسی گروپ کی سرپرستی میں چل رہی ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت نے اس گروپ کو فائدہ پہنچانے کے لیے ریل کے بجائے سمندری راستے سے کوئلہ سپلائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو غلط ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Danish Ali On Adani مودی جی کی سربراہی میں صرف اڈانی کا ہی وکاس ہوا: کنور دانش علی

بتا دیں کہ کانگریس رکن رجنی پاٹل کی معطلی اور اڈانی گروپ پر ہندن برگ کی رپورٹ پر اپوزیشن کے زبردست ہنگامے کے درمیان راجیہ سبھا کی کارروائی آج 13 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی راجیہ سبھا میں بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچا۔ اسپیکر جگدیپ دھنکڑ نے وقفہ سوالات کے آغاز کے ساتھ ہی ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ پہلے انہوں نے وقفہ سوالات چلانے کی کوشش کی لیکن کانگریس کے رکن پرمود تیواری نے ہنڈنبرگ کی رپورٹ پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے اے سی) کے قیام کا مطالبہ کیا اور رجنی پاٹل کی معطلی کا مسئلہ اٹھایا۔ یہ پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کا وسط مدتی وقفہ ہے، بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ 13 مارچ سے شروع ہوگا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details