اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Naseer Ahmed On Muslim Reservation مسلمانوں کے ریزرویشن میں کمی کی کوشش، بی جے پی کی سازش - کرناٹک میں بومائی حکومت

کانگریس کے رہنما نصیر احمد نے کہا کہ کرناٹک میں بسو راج بومئی حکومت کے وزرات اقلیتی امور کے قلمدان کو الاٹ نہ کیا جانا یہ بتاتا ہے کہ آر ایس ایس و بی جے پی مسلمانوں کو 'دوسرے درجے کا شہری' بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ Naseer Ahmed On Muslims Reservation

'مسلمانوں کے ریزرویشن میں کمی کی کوشش، بی جے پی کی سازش'
'مسلمانوں کے ریزرویشن میں کمی کی کوشش، بی جے پی کی سازش'

By

Published : Oct 24, 2022, 8:00 PM IST

Updated : Oct 25, 2022, 1:20 PM IST

بنگلور: کرناٹک میں بی جے پی لیڈران کی جانب سے حکومت کو خطوط لکھ کر مطالبہ کیا جارہا ہے کہ او بی سی کیٹگری کے تحت مسلمانوں کو دئے گئے چار فیصد ریزرویشن میں کٹوتی کی جائے اور اسے دیگر پسماندہ طبقات کو دیا جائے۔ اس معاملے پر کانگریس کے رہنما نصیر احمد نے کہا کہ کرناٹک میں بومائی حکومت کے بعد منسٹری فار مائنارٹی ویلفیئر کے پورٹفولیو کو الاٹ نہ کیا جانا یہ بتاتا ہے کہ آر ایس ایس و بی جے پی مسلمانوں کو 'سیکنڈ گریڈ سیٹیزین' بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ وہیں انہوں نے ایس سی ایس ٹی طبقات کے لئے ریزرویشن میں اضافہ کرنے کے معاملے پر حکومت کی ستائش کی۔ Naseer Ahmed On Muslims Reservation

'مسلمانوں کے ریزرویشن میں کمی کی کوشش، بی جے پی کی سازش'

کرناٹک لیجسلیٹیو کونسل کے رکن نصیر احمد نے کہا ریاست میں مسلمانوں کو ان کی آبادی کے تناسب سے ریزرویشن کی مانگ کے لئے وہ جلد ہی وزیر اعلیٰ اور بیکورڈ کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کر انہیں یاد داشت پیش کریں گے۔ نسیر احمد نے جسٹس سچر کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے حالات نہ صرف تعلیمی بلکہ معاشی و سیاسی اعتبار سے بد سے بد تر ہیں، لہذا وہ حکومت کے سامنے مسلمانوں کے انصاف کی مانگ رکھیں گے۔ بتا دیں کہ سنہ 2011 کے سینسز کے مطابق کرناٹک میں مسلمانوں کی آبادی 12.92 فیصد ہے اور فی الحال مسلمانوں کا ریزرویشن صرف 4 فیصد ہے جب کہ آبادی یے تناسب سے 8 فیصد ہونا چاہیے تھا۔

'مسلمانوں کے ریزرویشن میں کمی کی کوشش، بی جے پی کی سازش'

یہ بھی پڑھیں: Protest for Muslims Reservation in Mumbai: 'مسلمانوں کو ریزرویشن سے محروم کیا جا رہا'

Last Updated : Oct 25, 2022, 1:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details