اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانگریس رہنما کلاوتی بھوریہ کا کورونا وائرس سے انتقال - کورونا خبر

جوبٹ سے رکن اسمبلی اور کانگریس کی لیڈر کلاوتی بھوریہ انتقال کرگئیں۔ حال ہی میں وہ کورونا سے متاثر ہوئی تھیں اور ان کا اندور کے نجی اسپتال میں علاج کیا جارہا تھا۔

کانگریس رہنما کلاوتی بھوریہ کا کورونا وائرس سے انتقال
کانگریس رہنما کلاوتی بھوریہ کا کورونا وائرس سے انتقال

By

Published : Apr 24, 2021, 11:33 AM IST

یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر وکرانت بھوریہ نے خبر کی تصدیق کی ہے کہ کانگریس سے جوبٹ کی ایم ایل اے اور قد آور رہنما کلاوتی بھوریہ انتقال کرگئیں۔ حال ہی میں وہ کورونا سے متاثر ہوئی تھیں اور ان کا اندور میں علاج جاری تھا۔ کلاوتی بھوریہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں۔ انہوں نے گذشتہ رات آخری سانسیں لی۔

  • سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

عوامی نمائندے کی حیثیت سے ان کی سادگی، کوش مزاجی اور تندہی اپنے آپ میں ایک مثال تھی، یقیناً ان کی رخصتی پورے ضلع اور ریاست کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ قبائلی خطہ کے لیے بھی یہ خبر کسی بڑے صدمے سے کم نہیں ہے۔ ان کی وفات کے بعد سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

  • ایم پی کانگریس نے ٹویٹ کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا

کانگریس کی قد آور لیڈر کلاوتی بھوریہ کی موت کے بعد ایم پی کانگریس نے ٹویٹ کرکے غم کا اظہار کیا ہے، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے لکھا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش کانگریس کی سینئر لیڈر اور جوبٹ کے علاقے سے ایم ایل اے کلاوتی بھوریہ جی کی موت کی خبر افسوسناک ہے، کانگریس کا پریوار وکنبہ ان کی روح کی شانتی کے لیے دعاگو ہے، ساتھ ہی اہل خانہ کو غموں کے اس پہاڑ سے نکلنے لیے صبر کی تلقین کرتا ہے۔ کانگریس ان کے افراد خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details