اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سمبت پاترا کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا کیس درج - سب ڈویژنل جوڈیشل مجسٹریٹ

بارابرتی کٹک کانگریس کے رکن اسمبلی محمد مقیم نے جمعہ کے روز یہاں ایس ڈی جے ایم عدالت میں گزشتہ برس 30 نومبر کو ان کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے پرمجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔

سمبت پاترا کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا کیس درج
سمبت پاترا کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا کیس درج

By

Published : Jan 23, 2021, 12:42 PM IST

اوڈیشہ کانگریس کے رکن اسمبلی محمد مقیم نے جمعہ کے روز بی جے پی کے قومی ترجمان سمبیت پترا کے خلاف مقامی عدالت میں مجرمانہ بدنامی کی شکایت درج کی اور سمبت پاترا سے قانونی چارہ جوئی کی درخواست کی۔

بارابتی کٹک کے قانون ساز، مقیم نے گزشتہ برس دسمبر میں پاترا کو قانونی نوٹس دیا تھا ، اگر انہوں نے ریاست سمیت کانگریس کے سبھی ارکان اسمبلی کی امیج کو داغدار کرنے کے الزام میں عوام کے سامنے معافی نہیں مانگی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔

مقیم نے کہا ، 'چونکہ سمبت پاترا نے عوامی معافی نہیں مانگی ، اور ان پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا تھا کہ اپنی ساکھ کو مزید بدنام کرنے سے روکنے کے لئے قانونی اقدامات کرے۔

انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعہ کٹک میں سب ڈویژنل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شکایت درج کروائی۔

یکم دسمبر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے سمبت پاترا نے

نایاگڑھ ضلع کی ایک نابالغ لڑکی کے سنسنی خیز اغوا اور قتل کے سلسلے میں اڈیشہ کے 9 کانگریس ارکان اسمبلی کے خلاف الزام لگایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details