ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رائے سین کے ادے پورہ سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن اسمبلی دیویندر پٹیل کو ایک خط کے ذریعہ دھمکی دی گئی ہے جس میں ایک کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وہیں اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ان کے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق دھمکی آمیز خط گھر کے ٹیبل پر رکھنے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا جس کی بنیاد پر پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے ملزم پر پانچ ہزار کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔