اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانگریس اقلیتی مورچہ: قومی صدر عمران اعظمی کی پیر کو راجستھان آمد - اجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کریں گے

عمران پرتاب گڑھی 26 جولائی پیر کے روز دوپہر کو 12 بجے دہلی سے جے پور پرواز کے ذریعے آئیں گے، 12.55 پر سنگانے ایئرپورٹ جے پور پر پہنچیں گے، 1.30 پر جے پور سے اجمیر کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

کانگریس اقلیتی مورچہ: قومی صدر عمران اعظمی کی پیر کو راجستھان آمد
کانگریس اقلیتی مورچہ: قومی صدر عمران اعظمی کی پیر کو راجستھان آمد

By

Published : Jul 25, 2021, 10:52 AM IST

کانگریس اقلیتی مورچہ کے قومی صدر عمران پرتاب گڑھی قومی صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ راجستھان کے دورے پر رہیں گے، عمران پرتاب گڑھی 26 اور 27 جولائی پیر اور منگل کے روز راجستھان کے دارالحکومت جے پور اور اجمیر کے دورے پر ہوں گے۔

کانگریس اقلیتی مورچہ: قومی صدر عمران اعظمی کی پیر کو راجستھان آمد

خبر کے مطابق عمران پرتاب گڑھی کے راجستھان کے دورے کو لے کر ان کی جانب سے سرکولیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، عمران پرتاب گڑھی 26 جولائی پیر کے روز دوپہر کو 12 بجے دہلی سے جے پور پرواز کے ذریعے آئیں گے، 12.55 پر سنگانے ایئرپورٹ جے پور پر پہنچیں گے، 1.30 پر جےپور سے اجمیر کے لیے روانہ ہوں گے، 5.30 پر حضرت خواجہ حسن معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں زیارت کریں گے، 7 بجے اجمیر میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ، رکن اسمبلی اور کانگریسی رہنماؤں کے ساتھ سرکٹ ہاؤس میں میٹنگ کریں گے۔

اجلاس کے بعد عمران 9 بجے اجمیر سے جےپور کے لئے روانہ ہوجائیں گے اور رات کو جے پور میں ہی آرام کریں گے۔ وہ 27 جولائی منگل کے روز صبح 10.30 پر راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کریں گے اور کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا سے بھی ملاقات کریں گے، دوپہر کو 1 بجے ریاستی کانگریس دفتر میں کانگریس اقلیتی مورچہ راجستھان کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔

پروگرام کے مطابق کانگریس اقلیتی مورچہ راجستھان کے عہدیداران سے ملاقات کے بعد وہ واپس دہلی کو روانہ ہوجائیں گے، بھارتی ریاست راجستھان میں کانگریس کے دو گروپ کی الگ الگ اختلافی سیاست کے دوران عمران پرتاب گڑھی کا یہ دورہ کافی خاص مانا جارہا ہے، اس خاص دورے کے بعد میں راجستھان کانگریس اقلیتی مورچہ کو لے کر خاص اعلانات بھی کیے جاسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details