نئی دہلی: کانگریس نے پی چدمبرم کے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے کہ اگر رشی سنک برطانیہ کے وزیر اعظم بنتے ہیں تو بھارت کو اقلیتوں کے معاملے میں سبق سیکھنا چاہئے۔ کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے کہا کہ آپ اس بارے میں جو بھی سوال پوچھنا چاہتے ہیں، چدمبرم سے ہی پوچھیں۔ انہوں نے یہ بیان کیوں دیا اس کا جواب وہ دیں گے۔ Congress on Chidambaram's Remarks on Rishi Sunak
کانگریس کے میڈیا سربراہ جے رام رمیش نے کہاکہ 'ان سے پوچھیں، میں بھارت جوڑو یاترا کی بات کر رہا ہوں۔ میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا جو کسی اور نے کہا ہے۔ میں نے بھی نہیں دیکھا کہ انہوں نے کیا کہا۔ میں صرف بھارت جوڑو یاترا پر بات کروں گا۔ میں کسی اور کے بیان پر کچھ نہیں کہوں گا۔'