کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'ملک میں اس مشکل دور کے باوجود آپ محبت کے ساتھ اور سنجیدگی سے ہماری قیادت کررہے ہیں۔ راہل گاندھی کو یوم پیدائش کی نیک خواہشات۔ آپ کی صحت، خوشحال اور کامیاب زندگی کی خواہش۔
پارٹی نے ٹویٹ کرکے راہل گاندھی کی صحت اور خوشحال مستقبل کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کی دوسری لہر کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جس کے پیش نظر راہل گاندھی نے اپنا یوم پیدائش نہیں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوم پیدائش منانے کی بجائے انہوں نے پارٹی کارکنان سے راحتی کاموں میں مسلسل مصروف رہنے کی درخواست کی ہے۔
پارٹی رہنماؤں کی جانب سے راہل گاندھی یوم پیدائش کی مبارکباد - راہل گاندھی کی سالگرہ
کانگریس پارٹی اور متعدد سینئر رہنماؤں نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کے 51 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت اور خوشحال مستقبل کی خواہش کی۔
کانگریس کے لیڈروں نے راہل گاندھی کو یوم پیدائش کی مبارکبا د دی
مزید پڑھیں:راہل ۔ پرینکا نے ملکھا سنگھ کی موت پر غم کا اظہار کیا
پارٹی کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ سچا لیڈر وہی ہوتا ہے جو سچائی، ایمانداری، ہمت اور خودسپردگی کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کرتا ہے۔ راہل جی کو یوم پیدائش پر مزید توانائی کے ساتھ چیلنجوں سے لڑنے کے لیے نیک خواہشات۔
یو این آئی۔