لکھنؤ: ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت نے اداکار سے سیاستدان بنے راج ببر کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی 6500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ راج ببر کو عدالت نے 26 سال پرانے کیس میں سزا سنائی ہے۔ اُس وقت راج ببر ایس پی کے امیدوار تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے لکھنؤ کے وزیر گنج میں پولنگ افسر سے مار پیٹ کی تھی۔ اس کی ایف آئی آر پولنگ افسر نے 2 مئی 1996 کو درج کرائی تھی۔ Raj Babbar gets two year jail for assaulting polling officer
عدالت نے کانگریس لیڈر اور اُس وقت کے سماج وادی پارٹی کے امیدوار راج ببر کو قصوروار ٹھہرایا ہے، جن پر 28 سال قبل اسمبلی انتخابات میں پولنگ اہلکار کے ساتھ مار پیٹ اور دیگر الزامات کا الزام ہے۔ ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ کے اسپیشل ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ امبریش کمار سریواستو نے راج ببر کو 2 سال قید اور 6500 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ وہیں اروند سنگھ یادو جو اس معاملے میں راج ببر کے ساتھ ملزم تھے وہ انتقال کر گئے ہیں۔