اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت لوگوں کی جان کی قیمت پر مودی کو بچارہی ہے: راہل - اردو نیوز

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ سرکار وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ کو بہتر بنانے کی کوشش میں کورونا وائرس کو پھیلنے کا موقع دے رہی ہے اور اس کی یہ کوششیں لوگوں کی زندگی کے لئے آفت بن رہی ہیں۔

rahul gandhi
راہل گاندھی

By

Published : Jun 16, 2021, 1:19 PM IST

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ، 'ملک میں فوری طور پر اور مکمل ٹیکہ کاری کئے جانے کی ضرورت ہے۔ مودی سرکار کی بے عملی کی وجہ سے ملک میں ویکسین کی قلت ہوئی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ کی طرح حقیقت پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹ بول رہی ہے اور مضحکہ خیز نعرے گھڑ رہی ہے۔

ٹویٹ

مرکزی حکومت وزیر اعظم کی نقلی شبیہ کو بچانے کے لئے کورنا وائرس کو پھیلنے کی جگہ دے رہی ہے اور اس سے لوگوں کی جان جا رہی ہے۔'

مزید پڑھیں:

Coronavirus Update: کورونا کیسز کی تازہ ترین تفصیلات

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں سائنس دان کہتے ہیں کہ انہوں نے کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان کے وقفہ کو دوگنا کرنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details