کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو یوپی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے 12ویں کے امتحان میں انگریزی مضمون کے پیپر لیک ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت کو اس سمت میں ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔ واڈرا نے کہا کہ اتر پردیش کی شناخت پیپر لیک ہونے والی ریاست بن گئی ہے۔ Priyanka Gandhi On UP Board Paper Leak
یہ بھی پڑھیں: UP Board Paper Leak: یوپی پرچہ لیک، ڈی آئی او ایس معطل، اپوزیشن حملہ آور
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی اس تصویر کی وجہ سے ریاست کے نوجوان اس طرح کے واقعات پر شرم محسوس کرتے ہیں، اس لیے ریاستی حکومت کو ریاست کی اس شبیہ کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ یوپی بورڈ 12ویں کا آج ہونے والا انگریزی کا پیپر لیک English Paper Leak ہو گیا اور امتحان کو منسوخ کرنا پڑا۔ 15 سے زائد امتحانات کے پیپر لیک والی بی جے پی حکومت کے امتحان کے نظام میں بدعنونی عروج پر ہے۔ یو پی کے نوجوان نہیں چاہتے کہ ان کی ریاست پیپر لیک جیسی چیزوں کے لیے جانا جائے۔ حکومت کو اس سمت میں سنگین، مستحکم قدم اٹھانے ہوں گے'۔ Priyanka Gandhi On UP Board Paper Leak
یو این آئی