نئی دہلی: نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے مسئلے پر مرکزی حکومت اپوزیشن پارٹیوں کی شدید تنقید کے نشانے پر ہے۔ جمعرات کو کانگریس جنرل سکریٹری اور پارٹی کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے اس سلسلے میں ایک اور ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل (بدھ کو) صدر دروپدی مرمو نے رانچی میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ کمپلیکس میں ملک کے سب سے بڑے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ یہ ایک آدمی کا تکبر اور خود کو فروغ دینے کی خواہش ہے جس نے پہلی قبائلی خاتون صدر کو 28 مئی کو نئی دہلی میں نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے کا آئینی استحقاق دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے لکھا کہ اشوکا دی گریٹ، اکبر دی گریٹ، مودی دی ان آگوریٹ۔Ashoka the Great, Akbar the Great, Modi the Inaugrate
اس سے پہلے، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے کے ان کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے اپنے پیسوں سے بنائے گئے گھر کا 'گرہ پرویش' نہیں ہے۔ وزیراعظم 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ ایک ٹویٹ میں موئترا نے کہا کہ درجہ بندی کے مطابق بھارت کے صدر پہلے نمبر پر، نائب صدر دوسرے نمبر پر اور وزیر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔