اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مغلوں کو برا کہنا بہادر شاہ ظفر کی جنگ آزادی تحریک کو گالی دینا ہے: عمران پرتاپ گڑھی - اردو نیوز دہلی

آپ ایک شاعر ہیں اور بہادر شاہ ظفر بھی ایک شاعر تھے۔ آپ ان کے اس شعر کو کیسے برا کہ سکتے ہیں جو اپنی شاعری میں کہتے تھے کہ غازیوں میں بو رہے گی جب تلک ایمان کی، تخت لندن تک چلے گی تیغ ہندوستان کی۔ مذکورہ باتیں کانگریس اقلیتی سیل کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے کہی۔

imran pratapgarhi
عمران پرتاپ گڑھی

By

Published : Aug 30, 2021, 9:49 PM IST

موجودہ حالات میں مسلمانوں کو برا بھلا کہنا اور ان کے خلاف زہر افشانی کرنا کامیابی پانے کا شارٹ کٹ بن گیا ہے۔ حال ہی میں شاعر منوج منتشر نے بھی مغلوں کا سہارا لیکر سرخیاں پانے کی کوشش کی ہے۔ منوج منتشر نے مغلوں کو ڈکیت کہا تھا ہے جس کے بعد سے وہ سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے معروف شاعر و قومی اقلیتی سیل کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی سے بات کی۔

جس میں انہوں نے کہا کہ ایک شاعر کو اس طرح کے بیوقوفانہ باتوں سے بچنا چاہیے، جب آپ سارے مغلوں کو گالی دینا شروع کرتے ہیں تو تب آپ اس بڑی شخصیت کو بھی گالی دیتے ہیں جس بہادر شاہ ظفر کی قیادت میں جنگ آزادی کی تحریک چلائی گئی اور ملک کے لیے قربانیاں دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ ایک شاعر ہیں اور بہادر شاہ ظفر بھی ایک شاعر تھے آپ ان کے اس شعر کو کیسے برا کہ سکتے ہیں جو اپنی شاعری میں کہتے تھے کہ

غازیوں میں بو رہے گی جب تلک ایمان کی

تخت لندن تک چلے گی تیغ ہندوستان کی۔

اگر آپ مغلوں کو برا بھلا کہ رہے ہیں تو آپ ان کے اس شعر کو بھی گالی دے رہے ہیں جو خالص جنگ آزادی کی تحریک کے لیے کہا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

مسلم مسائل پر آر ایس ایس رہنما اندریش کمار سے خاص بات چیت

عمران پرتاپ گڑھی نے مزید کہا کہ منوج منتشر کا کام صحیح سے چل رہا ہے تو انہیں اس طرح کے بیانات دینے کی کیا ضرورت محسوس ہو رہی ہے یہ سمجھ نہیں آ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details