اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress Leader Slams Mohan Bhagwat موہن بھاگوت پر بھارت جوڑو یاترا کا اثر ہوگیا ہے - موہن بھاگوت کی مسلم رہنماوں سے ملاقات

کانگریس رہنما گورو ولبھ نے کہا کہ 'ہم موہن بھاگوت سے گزارش کرنا چاہیں گے کہ اگر اس 15 دن کی یاترا کا آپ پر اتنا اثر ہوا ہے، تو آپ ایک گھنٹے تک بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیں اور ہاتھ میں ترنگا لے کر راہل گاندھی کے ساتھ چلیں۔" Congress Leader Slams Mohan Bhagwat

موہن بھاگوت پر بھارت جوڑو یاترا کا اثر ہوگیا ہے
موہن بھاگوت پر بھارت جوڑو یاترا کا اثر ہوگیا ہے

By

Published : Sep 23, 2022, 10:14 AM IST

نئی دہلی: کانگریس رہنما گورو ولبھ نے کہا کہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے صدر سے ملاقات، کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کا اثر ہے۔ گورو ولبھ نے آر ایس ایس کے سربراہ سے کہا کہ وہ ملک کو متحد کرنے میں راہل گاندھی کا ساتھ دیں۔ موہن بھاگوت نے جمعرات کو دہلی میں مسجد اور مدرسہ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام ڈاکٹر عمیر احمد الیاسی سے ملاقات کی۔ Congress leader Gourav Vallabh slams mohan bhagwat over meets Muslim cleric

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گورو ولبھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کا یہ اثر ہوا کہ موہن بھاگوت نے پہلی بار کسی مدرسہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ''بھارت جوڑو یاترا کو شروع ہوئے صرف 15 دن ہی ہوئے ہیں اور اس کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ بی جے پی کے ایک ترجمان نے ٹیلی ویژن پر گوڈسے مردہ باد کہا ہے۔ موہن بھاگوت دوسرے مذہب کے شخص کے گھر بھی گئے۔ یہ بھارت جوڑو یاترا کا اثر ہے۔ ''

مزید پڑھیں:۔ Mohan Bhagwat Meets Muslim Intellectuals موہن بھاگوت نے متعدد مسلم دانشوروں سے ملاقات کی

گورو ولبھ نے مزید کہا کہ بھارت جوڑو یاترا مکمل ہوتے ہی ملک سے نفرت اور تقسیم حکمرانوں کے ذریعے ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ "ہم موہن بھاگوت سے گزارش کرنا چاہیں گے کہ اگر اس 15 دن کی یاترا کا آپ پر اتنا اثر ہوا ہے، تو آپ ایک گھنٹے تک بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیں اور ہاتھ میں ترنگا لے کر راہل گاندھی کے ساتھ چلیں۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details