اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

غلام نبی آزاد نے بھگت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا - اردو نیوز مسوری

کانگریس کے سینیئر لیڈر غلام نبی آزاد کا مسوری پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آزاد نے شہید بھگت سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔

غلام نبی آزاد نے بھگت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کی
غلام نبی آزاد نے بھگت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کی

By

Published : Sep 28, 2021, 4:05 PM IST

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کا آج اتراکھنڈ کے مسوری پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ غلام نبی آزاد شہید بھگت سنگھ کی 114ویں سالگرہ کے موقع پر مسوری پہنچے، جہاں پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے آزادی سے محبت کرنے والے شہید بھگت سنگھ کی سوانح حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

غلام نبی آزاد نے بھگت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کی

انھوں نے بھارت کو آزادی دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے قربانی دی۔

غلام نبی آزاد آئی پی ٹی اے کے زیر اہتمام شہید اعظم بھگت سنگھ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے شہید بھگت سنگھ کے پوتے کرن سنگھ سندھو اور شہید اشفاق اللہ خان کے پوتے اشفاق اللہ اور شہید سکھ دیو کے پوتے کو عظیم یادگاروں پر اعزاز سے نوازا۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں و کشمیر سب سے پرانی ریاست ہے اور یہاں کے باشندوں کا مطالبہ ہے کہ یہاں جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں اور ایک مضبوط حکومت بننی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details