کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر رہنما بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ 'کانگریس بی جے پی رہنماؤں سے رابطہ کرکے انہیں لالچ دینے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
اتوار کو یہاں بی جے پی کی ایگزیکٹو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یدی یورپا نے کہا کہ "آپ (بی جے پی لیڈروں) کو معلوم ہونا چاہیے کہ کانگریس رہنما ہمارے رہنماؤں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ لوگوں کو انہیں ایسا موقع نہیں دینا ہے اور ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار بی جے پی رہنماؤں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن انہیں کامیابی نہیں ملے گی اور اب کانگریس رہنما بی جے پی میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ حریف جماعتوں کو ہلکے میں نہ لیں، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کے لیے ان کی اپنی حکمت عملی اور حساب کتاب ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم جلیانوالا باغ میموریل قوم کے لئے وقف کریں گے
انہوں نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں 140 سے زائد نشستیں جیتنے کے لیے مخلصانہ کام کریں۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ اگلے ایک سال میں ریاست میں کئی انتخابات ہونے والے ہیں، ایسی صورتحال میں پارٹی رہنماؤں کو پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے باقاعدہ پوری ریاست کے دورے کرنے چاہئیں۔