سریندر سنگھ چنی نے بتایا کہ ملک کے عوام کو اب بی جے پی کے کھوکھلے نعروں کا پتہ چل گیا ہے اور یہ جماعت اب مزید عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتی ہے۔ حال ہی میں ہماچل کے اندر بی جے پی کی جو شکست ہوئی ہے، اسے یہ بات صاف ہو رہی ہے کہ اب عوام نے اپنا موڈ تبدیل کر دیا ہے اور آنے والے وقت میں کانگریس ایک بار پھر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
جہاں تک جموں وکشمیر میں کانگریس کا تعلق ہے تو یہاں کے عوام کو کانگریس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے کیونکہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے پہلے ہی بی جے پی کو گلے لگا کر اپنے عزائم دکھا دیے ہیں اور ہماری جماعت ہی ایسی واحد جماعت ہے جو بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کر سکتی ہے۔