جے پور میں کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کانگریس کی 'مہنگائی ہٹاؤ ریلی' Rahul Gandhi Mehngai Hatao Rally میں مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے ملک میں بڑھتی مہنگائی Rising Inflation کے لیے مودی حکومت کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور کورونا وبا کی وجہ سے ملک کا جو حال ہے وہ عوام کے سامنے ہے۔
راہل گاندھی نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 'آج ملک میں نظریہ کی جنگ کا سامنا ہے'۔ ہمیں ہندو اور ہندوتوا کے فرق کو سمجھنا ہوگا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ میں ہندو ہوں، لیکن ہندوتوادی نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندو سچ چاہتا ہے، سچائی کے ساتھ زندہ رہتا ہے، لیکن ہندوتوا طاقت چاہتا ہے اور ہندوتوا اقتدار حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔