بے شمار افراد کی نوکریاں ختم ہوچکی ہیں، بڑی تعداد میں ایسے افراد ہیں جن کے پاس کوئی روزگار نہیں ہے۔ ایسے حالات میں نوئیڈا کانگریس کی ٹیم فلاحی اور امدادی خدمت انجام دے رہی ہے۔
نوئیڈا میں کانگریس ہیلپ ڈیسک کی جانب سے ضرورت مندوں کی امداد
لاک ڈاؤن ختم ہوگیا ہے لیکن لوگوں کے پاس روزگار اور ملازمت نہ ہونے سے بڑی تعداد میں لوگ پریشان ہیں۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث پورے ملک میں لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔
نویڈا میں کانگریس ہیلپ ڈیسک کی جانب سے امداد
مہانگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا ہیلپ ڈیسک کے ذریعہ ضرورت مند لوگوں میں راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ نارتھ بلاک کے نائب صدر اشرف خان کی ٹیم نے سیکٹر 9 نوئیڈا میں آج درجنوں خواتین میں ضروری اشیاء تقسیم کیں۔
اس موقع پر اشرف خان نے کہا کہ یہ کوشش آگے بھی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد بھی لوگوں کو مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔ ان کے ساتھ نارتھ بلاک کے سکریٹری عرفان سیفی ، سیکٹر کے نائب صدر عادل تنویر و دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔