اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Hath Se Hath Jodo بھارت جوڑو کے بعد، 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' مہم پر غور، راہل سری نگر میں ترنگا لہرائیں گے - اے آئی سی سی جنرل سکریٹری جے پی اگروال

جنوری 2023 میں ختم ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کو ملنے والے زبردست عوامی ردعمل سے خوش ہو کر کانگریس نے اگلے ملک گیر عوامی رابطہ پروگرام کی تیاری شروع کر دی ہے جسے "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو" کا نام دیا گیا ہے۔ ای ٹی وہ بھارت کے امت اگنی ہوتری لکھتے ہیں کہ راہل گاندھی بھارت جوڑو کے اختتام پر سرینگر کے لال چوک میں ترنگا لہرائیں گے۔

بھارت جوڑو کے بعد، 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' مہم پر غور، راہل سری نگر میں ترنگا لہرائیں گے
بھارت جوڑو کے بعد، 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' مہم پر غور، راہل سری نگر میں ترنگا لہرائیں گے

By

Published : Dec 15, 2022, 7:09 PM IST

نئی دہلی: بھارت جوڑو کی مہم کی پزیرائی اور کامیابی سے کانگریس کا فی مطمئن نظر آرہی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کےسی وینوگوپال نے تمام جنرل سکریٹریوں، ریاستی یونٹ کے سربراہوں اور اسمبلیوں میں لیجسلیٹیو پارٹی کے لیڈروں سے کہا ہے کہ وہ 23 دسمبر کو ہونے والی میٹنگ میں شرکت کریں تاکہ نئے پروگرام کی تفصیلات پر کام کیا جا سکے جو 26 جنوری کو شروع کیا جائے گا اور مارچ 2023 میں ختم ہو گا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق فروری میں ہونے والے پلینری سیشن اور تنظیم کی اصلاح پر بھی کانفرنس کے دوران تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔

مدھیہ پردیش کے انچارج اے آئی سی سی جنرل سکریٹری جے پی اگروال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جنوب سے شمال کی یاترا سماجی ہم آہنگی کا پیغام پھیلانے اور مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم اس پیغام کو مزید پھیلائے گی اور رفتار کو برقرار رکھے گی۔ بعد میں 2023 میں، ایک مغرب سے مشرق تک ملک گیر یاترا ہوگی۔ یہ سب 2024 کے قومی انتخابات سے قبل کانگریس کے حق میں موڈ بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرانی جماعت ہیں اور ملک کی بھلائی کے لیے پالیسیاں بنانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ کانگریس ہمیشہ انتخابی موڈ میں رہتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اگلی حکومت بنانے میں کامیاب ہوں گے راجستھان میں یہ یاترا 16 دسمبر کو 100 دن مکمل کرے گی اور 24 دسمبر کو دہلی میں داخل ہوگی جہاں یہ مغربی اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب اور آخر میں جموں و کشمیر جانے سے پہلے دو دن قیام کرے گی۔

اگروال نے کہا کہ یاترا کا دہلی میں پرجوش استقبال کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ راہل گاندھی، جو یاترا کی قیادت کر رہے ہیں، یوم جمہوریہ کے ارد گرد سری نگر کے مشہور لال چوک پر قومی پرچم لہرائیں گے۔ "ہم 26 جنوری کو یاترا کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن سری نگر میں پرچم کشائی صورتحال کے لحاظ سے اس تاریخ کے آس پاس ہوسکتی ہے۔ نئی مہم 26 جنوری سے شروع ہوگی،"

کانگریس کے کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے کہا۔ نئی مہم کے دوران، کانگریس یاترا کے سماجی ہم آہنگی کے پیغام کو بلاک سطح تک لے جانے، قومی پرچم لہرانے، نوجوانوں کو جوڑنے کے لیے بائیک ریلیاں نکالنے اور مرکزی حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ پارٹی اپنے پیغام کو وسعت دینے کے لیے اسمبلی کی سطح پر ریلیاں اور کنونشن منعقد کرنے کی بھی امید رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kunal Kamra Joins Bharat Jodo Yatra: بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے پر کنال کامرا نے کہا 'اقتدار کے خلاف کھڑا ہونا بھی جمہوری حق'

'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' مہم کے اختتام پر، پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں تمام ریاستوں میں خواتین مارچ نکالے جائیں گے تاکہ آبادی کے نصف ووٹروں کو اکٹھا کیا جا سکے۔ یاترا قومی راجدھانی میں کچھ دنوں کے لیے وقفہ لے گی جہاں کنٹینرز میں کچھ مرمتی کام کرنے کی ضرورت ہے جو 7 ستمبر سے راہل گاندھی کے ساتھ آنے والے 130 بھارت یاتریوں کے لیے رہائش کا کام کر رہے ہیں۔ پارٹی عہدیداروں نے بتایا کہ ابتدائی طور بھارت جوڑو یاتریوں کی تعداد 120 تھی لیکن شمال کی طرف بڑھتے ہی زیادہ لوگ اس یاترا میں شامل ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details