اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi On Congress In Haldwani: 'ساٹھ برسوں سے ترقیاتی منصوبوں کو لٹکانے کی روایت تھی'

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر زوردار حملہ PM Modi on congress in haldwani کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 60 سالوں میں ملک میں ترقیاتی پروجیکٹوں کو لٹکانے Delayed Projects کی روایت رہی ہے، جن میں ایک لکھواڑ کثیرالمقاصد پروجیکٹ بھی تھا جس کو 46 سال بعد ان کی حکومت نے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

By

Published : Dec 30, 2021, 8:18 PM IST

PM Modi On Congress In Haldwani: 'ساٹھ برسوں سے ترقیاتی منصوبوں کو لٹکانے کی روایت تھی'
PM Modi On Congress In Haldwani: 'ساٹھ برسوں سے ترقیاتی منصوبوں کو لٹکانے کی روایت تھی'

مودی آج اتراکھنڈ کے کماؤن ڈویژن کے ہلدوانی پہنچے۔ انہوں نے اتراکھنڈ کے لوگوں کو تقریباً 17.5 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے Development Projects دئیے۔ اس میں سے 14127 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا جبکہ 3420 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے عوام کے لیے وقف کیے گئے۔

جہاں وزیر اعظم نے 300 میگاواٹ کے لکھوار کثیرالمقاصد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد PM Modi Inaugurates 23 Projects رکھا، وہیں انہوں نے ترائی کے ادھم سنگھ نگر کے رشی کیش میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیٹلائٹ سینٹر اور پتھورا گڑھ میں بابو جگجیون رام میڈیکل کالج کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ دونوں پر تقریباً 955 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

انہوں نے کانگریس کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسے لوگ پہاڑوں تک بجلی اور سڑکیں فراہم کرنے کے لیے محنت کرنے سے کتراتے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کی کئی نسلیں اچھی سڑکیں اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ آباد ہو چکی ہیں۔ آج ملک کی عوام ایسے لوگوں کو پہچان چکی ہے۔

مودی نے ہلدوانی کی بنیادی ترقی Basic Development In Haldwani کے لیے 2000 کروڑ روپے الگ سے ریلیز کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہلدوانی شہر کے تمام شعبوں جیسے پانی، گٹر، سڑک، پارکنگ، اسٹریٹ لائٹ وغیرہ میں خاطر خواہ ترقی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:PM Modi in Uttarakhand: وزیر اعظم مودی آج اتراکھنڈ میں ایمس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

مودی نے کہا کہ آنے والی دہائی اتراکھنڈ کی دہائی ہے اور وہ یہ بات سوچ سمجھ کر کہہ رہے ہیں۔ مرکز اور ریاست کی ڈبل انجن والی حکومتیں اس کے لیے تیزی سے کام Development In Uttarakhand کر رہی ہیں۔ یہ اتراکھنڈ کے عوام کی طاقت سے ثابت ہوگا۔ وہ اتراکھنڈ کے لوگوں کی طاقت کو سمجھتے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details