نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹری اجے ماکن نے منگل کے روز پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ صورتحال ایسی ہے کہ کانگریس ہیڈکوارٹر کے باہر پولس کا سخت پہرہ ہے اور یہاں تک کہ پارٹی لیڈروں کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) میں بلایا گیا ہے، لیکن حکومت بہت خوفزدہ اور گھبرائی ہوئی ہے۔ اسی لیے کانگریس کے ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔Congress Slams Modi Government
انہوں نے کہا کہ کانگریس کو خوفزدہ کرنے اور پارٹی قیادت کو جھکانے کے لئے گزشتہ آٹھ برسوں سے مودی حکومت نے بہت زور لگایا لیکن کانگریس جھکنے والی نہیں ہے اور اس حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف کانگریس کارکنان، ایم ایل اے، ممبران پارلیمنٹ اور قائدین گاندھی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج ملک بھر کے تمام ریاستی دارالحکومتوں میں بڑے پیمانے پر ستیہ گرہ کریں گے۔ حکومت ملک کو فرقہ پرستی کی آگ میں جھونکنے کے لیے ای ڈی جیسے اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے اور بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے اپوزیشن کو جھوٹے الزامات میں پھنسا رہی ہے۔Congress Slams Modi Government