اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress foundation day کانگریس نے ہمیشہ مفاد عامہ کا کام کیا، کھڑگے - کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے بیان

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ 'کانگریس نے ہمیشہ لوگوں کی بہتری اور ترقی کے لئے کام کیا ہے اور آئین میں درج سیاسی، اقتصادی اور سماجی حقوق اور سب کو یکساں مواقع پر یقین رکھتی ہے۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار پارٹی کے 138 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیا۔ Kharge Says Congress Always Acted In Public Interest

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 28, 2022, 4:04 PM IST

Updated : Dec 28, 2022, 4:14 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو پارٹی کے 138 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے آغازسے ہی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے اور ملک کو جس ترقی کا فائدہ پہنچ رہا ہے اس کی بنیاد میں کانگریس کا ہی حصہ ہے دونوں لیڈروں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ لوگوں کی بہتری اور ترقی کے لئے کام کیا ہے اور آئین میں درج سیاسی، اقتصادی اور سماجی حقوق اور سب کو یکساں مواقع پر یقین رکھتی ہے۔Congress 138th Foundation Day

دوسری جانب راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا 'مجھے فخر ہے، میں ایک ایسی تنظیم کا حصہ ہوں جس نے ہر حال میں سچائی، عدم تشدد اور جدوجہد کا راستہ اختیار کیا اور ہرقدم ہمیشہ عوامی مفاد میں اٹھایا ہے۔' کھڑگے نے بعد میں یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے قیام کی 138ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ آج ہی کے دن یعنی 28 دسمبر 1885 کو ممبئی میں کانگریس پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ آزادی کے بعد کانگریس پارٹی نے 75 سال کے سفر میں جدید بھارت کی کامیابی کی کہانی لکھی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سیوادل کے 100 سال مکمل ہونے پر تنظیم کے کارکنوں کو مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے کہا، 'بھارت کی آزادی کے آس پاس، بہت سے دوسرے ممالک بھی آزاد ہوئے تھے، لیکن کئی ممالک میں اقتدار کی باگ ڈور آمریت نے سنبھالی۔ بھارت نہ صرف ایک کامیاب اور مضبوط جمہوریت بنا، بلکہ چند دہائیوں میں ایک اقتصادی، ایٹمی، میزائل، اسٹریٹجک میدان میں سپر پاور بن گیا۔ بھارت زراعت، تعلیم، میڈیکل، آئی ٹی اور سروس سیکٹر میں دنیا کے سرفہرست ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔

کھڑگے نے ملک کی ترقی کی اس بنیاد میں کانگریس کے تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، 'یہ سب خود سے نہیں ہوا، یہ جمہوریت میں کانگریس کے اعتماد کی وجہ سے ہوا، سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ہماری آڈیالوجی کی وجہ سے ہوا۔" علم اور سائنس میں ہمارے یقین کی وجہ سے ہوا۔ اس آئین پر مکمل اعتماد کی وجہ سے ہوا، جو سب کو مساوی حقوق اور مساوی مواقع کی ضمانت دیتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ آزاد بھارت اس لیے آگے بڑھا کیونکہ کانگریس نے غریبوں، پسماندہ اور پسماندہ طبقوں کے لیے ہزاروں سال کی زنجیروں کو توڑنے کا حوصلہ دکھایا۔ آزادی کو ہر شہری تک پہنچانے کا پختہ عزم کیا اور اس سمت میں آگے بڑھنے کی مخلصانہ کوشش کی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی سیاست کو اقتدار کے مدار کے طور پر نہیں دیکھتے تھے بلکہ انہوں نے ملک میں سماجی اصلاحات، اچھوت کی مخالفت، معاشی خود انحصاری، مساوی حقوق، فرقہ پرستی کی مخالفت، مردانہ غلبے کی مخالفت جیسے موضوعات کو روزمرہ کی سیاست سے جوڑ دیا تھا۔

کھڑگے نے کہا کہ تحریک آزادی کے دوران کانگریس نے ملک کو غلامی کے طوق سے آزاد کرانے کی جنگ لڑی جس میں بڑے بڑے لیڈروں نے اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے کہا، 'گاندھی جی کی قیادت میں جواہر لعل نہرو، سردار پٹیل، ڈاکٹر راجیندر پرساد، مولانا آزاد، سبھاش چندر بوس، کامراج جیسے لیڈر آگے آئے۔ سروجنی نائیڈو، ارونا آصف علی، راجکمار امرت کور جیسی خواتین لیڈروں کے نام گھرگھر پہنچ گئے۔ تحریک آزادی کے دوران ہی کانگریس نے قرارداد کراچی پاس کی اور طے کیا کہ آئین کی بنیادی روح کیا ہوگی اور پلاننگ کمیشن بنا کر آزاد بھارت میں ترقی کا بلو پرنٹ تیارکرلیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک آزاد ہوا تو مضبوطی سے آگے بڑھتا گیا۔ سب کو ساتھ لے کر چلتاگیا۔ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پنڈت نہرو نے اپنی پہلی کابینہ میں 14 میں سے 5 وزیر غیر کانگریسی پارٹیوں سے بنائے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ یونائیٹڈ پروگریسو الائنس حکومت نے اطلاعات کا حق، تعلیم کا حق، فوڈ سیکورٹی، منریگا، زمین کے حقوق یا حصول اراضی کا قانون بنایا اور کہا کہ یہ سب کانگریس کے نظریہ کا ہی تاثر ہے جو اس نے عوام پر چھوڑا ہے لیکن آج بھارت کی بنیادی روح پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں نفرت کی خلیج کھودی جا رہی ہے۔ لوگ مہنگائی، بے روزگاری کا شکار ہیں لیکن حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں۔

کانگریس صدر نے پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اس سے کروڑوں کارکنان کو ایک بارپھر سے سنجیونی ملی ہے۔ یاترا نے ظاہر کیا ہے کہ کانگریس کے نظریہ کو ملک میں زبردست حمایت مل رہی ہے اور اس سے آج ہمارے مخالفین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ہم بھارت کے بہتر مستقبل کے لئے ہم وطنوں کو اس جدوجہد میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہیں، اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس یاترا میں شامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: Mallikarjun Kharge attack on BJP 'کانگریس نے ملک کے لیے قربانی دی، بی جے پی کا کتا بھی نہیں مرا'


یو این آئی

Last Updated : Dec 28, 2022, 4:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details