اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

parliament special session 2023 کانگریس کا حکمراں جماعت سے خواتین ریزرویشن بل کو متعارف کرانے کا مطالبہ - لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل

پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں کانگریس پارٹی لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے 75 سال کے پارلیمانی سفر پر روشنی ڈالی۔ اس کے ساتھ ساتھ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے نئی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے لیے ایک دن مختص کرنے اور خواتین کے ریزرویشن بل کو بھی متعارف کرانے کا مطالبہ کیا۔

Etv Bharat
کانگریس پارٹی لیڈر ادھیر رنجن چودھری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 5:08 PM IST

پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں کانگریس پارٹی لیڈر ادھیر رنجن چودھری کا خطاب

نئی دہلی: کانگریس نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے پہلے دن حکمراں پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل متعارف کرائے اور اسے متفقہ طور پر منظور بھی کرایا جائے۔ ایوان میں پارٹی لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے 'آئین ساز اسمبلی سے شروع ہونے والے پارلیمانی سفر کے 75 سال - کامیابیاں، تجربات، یادیں اور سیکھ' کے موضوع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ان کی لیڈر سونیا گاندھی کی کوششوں سے ایک مرتبہ راجیہ سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پاس ہو چکا تھا، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ حکمران جماعت خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے سے متعلق بل کو اسی اجلاس میں پیش کرے اور اسے حتمی شکل دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے بھی ایک دن مختص کرنے کی بھی اپیل کی۔

پارلیمنٹ اور آئین کے وقار کو برقرار رکھنے میں اپنی پارٹی کے سابقہ ​​قائدین کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ میں آئین اور جمہوریت کی بات ہوتی ہے تو پنڈت جواہر لال نہرو جنہیں بھارت کا معمار کہا جاتا ہے اور آئین کے معمار صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا تذکرہ ہونا فطری بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے پیشرو قائدین کی کامیابیوں کا تذکرہ کرنے کا یہ موقع ہے۔ نہرو جی نے ایک ایسے وقت میں اقتدار کی باگ ڈور سنبھالی تھی جب ملک کی تقسیم کی وجہ سے ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن چکے تھے اور چاروں طرف افراتفری کا ماحول تھا۔ انہوں نے کہا کہ نہرو نے اپنی موثر قیادت سے ملک کی معاشی حالت کو بہتر کیا۔ نہرو سمیت بہت سے لوگوں نے ملک کو آگے لے جانے کا عزم کیا تھا۔

چندریان تھری کی کامیابی کو ذاتی کامیابی کے طور پر استعمال کرنے کے لئے بالواسطہ طور پر حکمراں پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی تشکیل میں نہرو کا بڑا رول تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسرو، وکرم سارا بھائی کی قیادت میں نہرو کے وژن کا نتیجہ ہے، جس کو 1964 میں قائم کیا گیا تھا۔ انہوں نے اندرا گاندھی کے دور میں 1974 میں پوکھران میں کئے گئے جوہری تجربے اور راجیو گاندھی کی قیادت میں ڈیجیٹل انڈیا جیسی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ چودھری نے کہا کہ ہم ڈیجیٹل انڈیا کی بات کرتے ہیں لیکن اس کا کریڈٹ راجیو گاندھی کو جاتا ہے۔ CDAC اور AI کے پیچھے کی تاریخ کو نہیں بھولنا چاہیے۔ نئی نسل کو تاریخ بتانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت منموہن سنگھ کی خاموشی پر تنقید کرتی ہے، لیکن انہوں نے ہی غیر ملکی پابندیوں سے آزادی دلائی تھی۔ وہ بولتے کم تھے لیکن کام زیادہ کرتے تھے۔ کانگریس کے دور میں چودھری نے چائلڈ لیبر پریوینشن ایکٹ، ایس سی/ایس ٹی مظالم کی روک تھام ایکٹ، پنچایتی راج ایکٹ، حق تعلیم (آر ٹی ای) ایکٹ، معلومات کا حق (آر ٹی آئی) ایکٹ اور نیشنل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (نریگا) جیسے اہم قوانین پاس کیے جانے کا بھی ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

  • پارلیمنٹ کا پانچ روزہ خصوصی اجلاس آج سے شروع، پی ایم مودی نے کیا خطاب

انہوں نے آر ٹی آئی ایکٹ پاس کرانے میں سونیا گاندھی کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی ائی اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ جیسے انقلابی قوانین ہماری سابقہ ​​حکومتوں کے تحفے ہیں۔ جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ تصادم میں فوجیوں کی شہادت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ ایوان میں ان کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جانی چاہئے تھی۔

انہوں نے منی پور میں تشدد کا بھی ذکر کیا اور حکمراں جماعت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف منی پور ہے اور دوسری طرف کشمیر ہے۔ ہمیں ابھی بھی بہت کچھ کرنا ہے۔ یہ صرف ایک جھلک ہے جبکہ بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے حکمراں جماعت کو ایوان میں بحث کیے بغیر مختلف بلوں کو پاس کرنے پر بھی تنقید کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک بیانیہ بنایا جا رہا ہے کہ ملک میں ایک پارٹی کی آمریت ہے۔ چودھری نے کہا کہ ہماری تہذیب تکثیریت کی بات کرتی ہے۔ واسودھیوا کٹمبکم (حکمران پارٹی) یہ کہتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ سب کو فکر ہونی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details