نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کو کہا کہ تریپورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے لیڈروں کی غنڈہ گردی کھلے عام جاری ہے اور وہاں نظم و نسق نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اس لیے ریاست میں فوری طور پر صدر راج نافذ کیا جانا چاہیے۔Cong Demands President's Rule in Tripura
کانگریس کے تریپورہ انچارج ڈاکٹر اجے کمار، پارٹی کے سینئر لیڈر سدیپ رائے برمن، آشیش شاہ اور سریتا لیت فلانگ نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی لیڈرمسلسل ملک کے کونے کونے میں قانون شکنی کا کام کررہے ہیں اور اسی طرح کی غنڈہ گردی و جنگل راج تریپورہ میں بھی جاری ہے۔ ریاست میں کانگریس کے 50 سے زیادہ دفاتر میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی گئی ہے اور تمام اپوزیشن جماعتوں کے 150 سے زیادہ دفاتر پر حملہ کیا گیا ہے۔
تریپورہ میں جرائم کے سرکاری اعداد و شمار دیتے ہوئے کانگریس لیڈروں نے کہا کہ بی جے پی کے 52 ماہ کے دور حکومت میں ریاست میں 604 قتل، 644 اغوا، 1778 چوری کی وارداتیں ہوئیں۔ ملک میں سب سے زیادہ خودکشی تریپورہ میں ہوتی ہے۔ کانگریس لیڈران پر جان لیوا حملے ہورہے ہیں اور اس معاملے میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سے شکایت بھی کی گئی ہے لیکن ان شکایات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔