اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Karnataka Polls 2023 کانگریس نے کرناٹک میں شاہ اور یوگی پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی کا مطالبہ کیا

کانگریس نے کہا کہ کرناٹک میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں کی طرف سے دیے گئے قابل اعتراض، متعصب، فرقہ وارانہ، بے بنیاد اور جھوٹے بیانات کی کمیشن سے شکایت کی گئی ہے۔ ان جھوٹے بیانات دینے پر خاص طور پر مرکزی وزیر داخلہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 28, 2023, 10:04 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر داخلہ امت شاہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر کرناٹک اسمبلی انتخابی مہم کے دوران بے بنیاد اور جھوٹے بیان دینے کا الزام لگاتے ہوئے ان پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے جمعہ کو یہاں کمیشن کے دفتر کے باہر نامہ نگاروں سے کہا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے (بھارتیہ جنتا پارٹی) بی جے پی لیڈروں کی شکایت کی، ' ہم نے بی جے پی کے کئی دیگر لیڈروں کو دیکھا ہے، جن میں وزیر داخلہ امت شاہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی بھی شامل ہیں۔سینئر لیڈروں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ بی جے پی کے ان لیڈروں نے کانگریس پر فرقہ پرست ہونے کے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔

بی جے پی لیڈروں نے اقلیتوں کے خلاف انتہائی قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن انہیں کرناٹک میں انتخابی مہم چلانے سے روک دے۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں کی طرف سے دیے گئے قابل اعتراض، متعصب، فرقہ وارانہ، بے بنیاد اور جھوٹے بیانات کی کمیشن سے شکایت کی گئی ہے۔ ان جھوٹے بیانات دینے پر خاص طور پر مرکزی وزیر داخلہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے ان لیڈروں نے بیان دیا ہے کہ اگر کرناٹک میں کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ کالعدم تنظیموں کے ارکان کو بھی جیلوں سے رہا کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کے بیانات بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور غلط ہیں۔ بی جے پی لیڈروں نے جھوٹے بیانات دیئے ہیں اور ان کے بیانات کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ سنگھوی نے کہا کہ اس طرح سے الیکشن جیتنے کے لیے چھوٹے موٹے بیانات دے کر انتخابی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جاتی ہے اور یہی بی جے پی لیڈروں نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابی مہم پر پابندی لگانے اور ایسے بیانات دینے والے لیڈروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب بی جے پی نے بھی کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی طرف سے کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کو 'زہریلا سانپ' کہنے پر آج الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی اور مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم مودی کو 'زہریلا سانپ' کہنے پر ان پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگا کر ان کے خلاف پولیس ایف آئی آر درج کی جائے۔
بی جے پی کی ایک چار رکنی ٹیم جس میں مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، جنرل سکریٹری ترون چُگ، ایم پی انیل بلونی اور شری اوم پاٹھک نے آج دوپہر یہاں الیکشن کمیشن کو میمورنڈم سونپ کر یہ مطالبہ کیا

یہ بھی پڑھیں: Cong on Sonia Remarks وزیر اعظم، شاہ، نڈا کو سونیا کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگنی چاہیے، کانگریس

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details