مرادآباد: اترپردیش کی کانگریس کمیٹی کی کال پر ضلع کانگریس کمیٹی مرادآباد کے کارکنوں نے ضلع کلکٹریٹ کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا۔ کارکنوں نے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین نے کہا کہ یوگی حکومت اور مرکزی حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکی ہے اور اس مہنگائی کے دور میں کسانوں کی حالت خراب ہورہی ہے، وہ کئی طرح کی پریشانیوں کا شکار ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما سلیم اختر نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کو وقت پر کھاد فراہم نہیں کر پا رہی ہے، کھاد کی کمی کی وجہ سے کسانوں کی فصل متاثر ہو رہی ہے اور خریداری بھی نہیں ہو رہی ہے۔ ریاست میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔Congress Committee Moradabad protest against inflation
Protest Against Inflation کانگریس کمیٹی مرادآباد کا مہنگائی کے خلاف احتجاج - Congress protest against inflation
کانگریس کے سینئر رہنما سلیم اختر نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کو وقت پر کھاد فراہم نہیں کر رہی ہے جبکہ کھاد کی کمی کی وجہ سے کسانوں کی فصل متاثر ہو رہی ہے۔ Protest Against Inflation
کانگریس کمیٹی مرادآباد کا مہنگائی کے خلاف احتجاج
مزید پڑھیں:۔Congress Protests Against Inflation in Bareilly: بریلی میں کانگریس کا مہنگائی کے خلاف احتجاج
انہوں نے مزید کہا کہ غریب مہنگائی کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔ کسانوں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، لیکن حکومت کسانوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے، گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں سے کسانوں کی زراعت تباہ ہو گئی تھی، لیکن اب تک کسانوں کو زراعت کا معاوضہ نہیں ملا، کسانوں کو مہنگے نرخوں پر بجلی فراہم کی جا رہی ہے، کسانوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے۔