indo china conflict: کانگریس نے حکومت پر قومی معاملات میں دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا - ابھیشیک منو سنگھوی کا بھارت چین سرحد پراظہار خیال
کانگریس نے کہا کہ چین ہماری سرحد میں دراندازی کرکے تعمیراتی کام کر رہا ہے لیکن حکومت حقیقت چھپا رہی ہے اور جھوٹ بول کر ملک کو گمراہ کیا جارہا ہے۔
![indo china conflict: کانگریس نے حکومت پر قومی معاملات میں دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا indo china conflict news indo china border news india china border dispute congress on indo china border abhishek manu singhvi on indo china border indo china border react indo china border ابھیشیک منو سنگھوی کا بھارت چین سرحد پر بیان ابھیشیک منو سنگھوی کا بھارت چین سرحد پرردعمل ابھیشیک منو سنگھوی کا بھارت چین سرحد پراظہار خیال ابھیشیک منو سنگھوی کا بھارت چین سرحد پراظہار رائے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-13698971-937-13698971-1637514467915.jpg)
کانگریس پارٹی کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اسپیشل پریس کانفرنس میں کہاکہ چین اروناچل پردیش میں بھارتی سرحد میں 6-7 کلومیٹر کے اندر تعمیراتی کام کرکے گاؤں آباد کررہا ہے، لیکن وزیر دفاع راجناتھ سنگھ حقیقت پر پردہ ڈال کر کہتے ہیں کہ ملک کی سرحد میں کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ چین نے جنوری میں جس جگہ گاؤں آباد کیا تھا اس سے 93 کلومیٹر دور اور بھارتی سرحد میں چھ سے سات کلومیٹر اندر گاؤں آباد کردیا ہے، لیکن وزیراعظم نریندر مودی اس بارے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور حکومت کی طرف سے متضاد بیانات آرہے ہیں۔
ترجمان نے اس تعمیراتی کام کی تصویر دکھاتے ہوئے دعوی کیا کہ جو زمین کچھ مہینے قبل خالی تھی وہاں اب عمارت بن گئی ہے۔ دنیا کی اہم ایجنسیاں سیٹلائٹ تصاویر دے کر بتارہی ہیں، کہ چین دراندازی کررہا ہے، لیکن حکومت حقیقت چھپا رہی ہے۔
انہوں نے حکومت سے قومی سلامتی کے معاملے پر ملک کے عوام کو گمراہ نہیں کرنے کی درخواست کر تے ہوئے کہاکہ چین کے خلاف حکمت عملی بنانے میں سب کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے۔
(یو این آئی)