اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mallikarjun Kharge Slams BJP Govt گجرات کے نوجوان نوکریاں دینے کے جھانسے کو سمجھ چکے ہیں، کھڑگے - کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بی جے پی پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف جھانسہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے نوجوان اس کی اصلیت کو سمجھ چکے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا مناسب جواب ملے گا۔Cong chief Kharge slams BJP Govt

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 27, 2022, 6:50 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بی جے پی پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف جھانسہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے نوجوان اس کی اصلیت کو سمجھ چکے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا مناسب جواب ملے گا۔ کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی نے گجرات میں 20 لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن صرف 1200 نوجوانوں کو ہی روزگار مل سکا۔ ہر سال دو لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والی بی جے پی بے نقاب ہو گئی ہے۔Cong chief Kharge slams BJP Govt

کھڑگے نے ٹویٹ کیا، 'گجرات کو 20 لاکھ نوکریاں دینے کا خواب دکھانے والی بی جے پی نے پچھلے دو سالوں میں صرف 1278 نوکریاں دی ہیں۔' ریاست کے 16 اضلاع میں ایک بھی نوجوان کو نوکری نہیں دی گئی۔ وزیر اعظم مودی سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا، 'نریندر مودی جی، ملک کے نوجوانوں نے سالانہ دو کروڑ نوکریوں کے جھانسے کو سمجھ لیا ہے۔ گجرات کے نوجوان اس فریب کا منہ توڑ جواب دیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details