اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کانگریس خودکو تبدیل نہیں کرسکتی تو قانون کیا بدلے گی'

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے پیر کو کانگریس پارٹی کو چیلنج کیا کہ وہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت کی وضاحت کرے۔

'کانگریس خودکو تبدیل نہیں سکتی،وہ قانون کیا بدلے گی'
'کانگریس خودکو تبدیل نہیں سکتی،وہ قانون کیا بدلے گی'

By

Published : Feb 16, 2021, 10:47 AM IST

راہل گاندھی کے اس رائے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ سی اے اے نافذ نہیں ہوگاڈ نقوی نے کہا ، ”کانگریس کو پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی اقلیتوں سے کیا دشمنی ہے؟ کانگریس ان لوگوں کو شہریت دینے کی مخالفت کیوں کرتی ہے۔؟

انہوں نے مزید کہا ، "کانگریس پارٹی جو خود کو تبدیل نہیں کر سکتی وہ بھی دعوی کررہی ہے کہ وہ ملک کے تمام قوانین کو تبدیل کردے گی۔"

نقوی نے راہول گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا"سیاسی کھلاڑی" ہر چیز سے انکار کرتا ہے اور اسے مسترد کرتا ہے۔

“مودی حکومت ملک کی بہتری کے لئے کام کرتی ہے۔ یہ سیاسی کھلاڑی صرف اس حقیقت کو قبول نہیں کرسکتا اور ہر چیز سےانکار کر رہا ہے۔“

انہوں نے راہول گاندھی سے کہا کہ وہ مہنگائی اور بے روزگاری کو سمجھنے کے لئے منموہن سنگھ کے دور حکومت کو یاد کریں۔

واضح رہےکہ اتوار کے روز آسام میں راہول گاندھی نے بے روزگاری کے معاملے پر مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details