اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا آندھرا کے اننت پور پہنچی - کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی

اہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو کرناٹک سے آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور پہنچ گئی۔ راہل دوپہر 21 اکتوبر تک ادونی، یمیگنور اور منترالیم کی یاترا کریں گے۔ آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی نے بھارت جوڑو یاترا کے وسیع بندوبست کیے ہیں۔Bharat Jodo Yatra

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 14, 2022, 9:02 PM IST

وجئے واڑہ: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو کرناٹک سے آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور پہنچی۔ یہاں یاترا کا استقبال سینئر کانگریس لیڈر ایس سیلجاناتھ اور این رگھویر ریڈی نے کیا۔ Bharat Jodo Yatra

اننت پور کے ایک چھوٹے سے علاقے سے گزرنے کے بعد، راہل نے شام کو اوبولا پورم سے اپنی یاترا پیدل یاترا پھرسے شروع کی۔ یہ یاترا رات کو کرناٹک کے بلاری میں داخل ہوگی۔ 17 اکتوبر کو کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخاب کے لیے وقفہ لے کر راہل دوبارہ پیدل یاترا شروع کریں گے اور اگلے ہی دن ایک بار پھر آندھرا پردیش میں داخل ہوں گے۔

وہ کرنول ضلع کے الورو کے علاقے گوڈی میں داخل ہوں گے۔ وائناڈ کے ممبران پارلیمنٹ دوپہر 21 اکتوبر تک ادونی، یمیگنور اور منترالیم کی یاترا کریں گے۔ آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی نے بھارت جوڑو یاترا کے وسیع بندوبست کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی نے پانی کے ٹینک پر چڑھ کر ترنگا لہرایا


یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details