نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی سفارش پر انڈین نیشنل کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر، یو پی اے اور پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ سونیا گاندھی نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور 9 بار ایم ایل اے اور 2 بار ایم پی راجیہ سبھا پرمود تیواری کو راجیہ سبھامیں اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا ڈپٹی لیڈر مقرر کیا ہے۔ پرمودتیواری کو یو پی اے اور پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ سونیا گاندھی، انڈین نیشنل کانگریس کی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر، راجیہ سبھا، ملکارجن کھڑگے نے فون کرکے اس تقرری کے بارے میں مطلع کیا اور مبارکباد دی۔
تیواری کے دیگر پارٹیوں خصوصاً ڈی ایم کے، این سی پی، آر جے ڈی سماج وادی پارٹی وغیرہ کے ساتھ بھی اچھے سیاسی تعلقات ہیں۔ اسی لیے وہ سونیا گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کی پہلی پسند بن گئے تاکہ سب کو ایک چھتری کے نیچے لایا جا سکے۔خیال رہے کہ تیواری کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کرناٹک سمیت آئندہ لوک سبھا کے انتخابات میں مصروف ہیں ۔ انڈین نیشنل کانگریس اس لیے صرف قواعد و ضوابط اور پارلیمانی روایات کے ماہر کو ہی راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹی کا ڈپٹی لیڈر بنایا گیا، جو ملکارجن کھڑگے کی غیر موجودگی میں اپوزیشن پارٹی کے قائم مقام لیڈر کے فرائض انجام دے سکے۔