اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Karnataka Assembly Polls کانگریس نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

کرناٹک الیکشن 2023 کے پیش نظر کانگریس نے آج 42 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ کئی تجربہ کار لیڈروں کی ملاقات کے بعد ناموں پر اتفاق ہو گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 6, 2023, 12:31 PM IST

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ابھی کچھ وقت باقی ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اس دوران کانگریس نے 42 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ بتا دیں کہ کئی تجربہ کار لیڈروں کی ملاقات کے بعد ناموں پر اتفاق ہو گیا ہے۔کانگریس نے اپنی پہلی فہرست میں 124 امیدواروں کے نام جاری کیے تھے۔ اس فہرست میں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا اور کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار کے نام شامل تھے۔ سدارامیا کو کانگریس پارٹی نے ورنا حلقہ سے اور ڈی کے شیوکمار کو کنکا پورہ سے نامزد کیا ہے۔ کانگریس نے دوسری فہرست میں 42 نام جاری کرنے کے بعد اب صرف 58 نام آنا باقی ہیں۔

غور طلب ہے کہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کے بیٹے پرینک کھڑگے کو ان کی پرانی سیٹ چتاپور (ریزرو) سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہ حال میں اسی سیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے 17 مارچ کو دہلی میں ہونے والی میٹنگ کے بعد امیدواروں کی پہلی فہرست کو منظوری دی تھ۔ یہ میٹنگ مسٹر کھڑگے کی صدارت میں ہوئی تھی اور اس میں سابق صدر راہل گاندھی بھی شامل ہوئے۔ کرناٹک میں موجودہ اسمبلی کا دور مئی میں ختم ہو رہاہے۔ الیکشن کمیشن نے ابھی تک ریاست میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں 10 مئی کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے اور انتخابی نتائج 13 مئی کو آنے والے ہیں۔ ادھر انتخابات میں تقریباً ایک ماہ باقی دیکھتے ہوئے تمام جماعتوں نے اپنی اپنی انتخابی حکمت عملی بنانا شروع کر دی ہے اور بڑے بڑے لیڈروں کی جانب سے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Polls کرناٹک اسمبلی انتخاب کے لیے کانگریس کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details