بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے سبھی سیاسی پارٹیاں اور ان کے لیڈران اب سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ اور اب بھارتی جنتا پارٹی اور کانگریس کے لیڈران سبھی طبقات کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے لگاتار اعلانات بھی کر رہے ہیں۔ وہیں کانگریس کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ یادو سماج کی کانفرنس میں پہنچے ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے کہا کہ ہم اقتدار میں آئے تو دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کو 27 فیصد ریزرویشن دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو ہمارے ذریعے بھی اس طبقےکو ریزرویشن دیا تھا۔ لیکن بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت نے اسے ختم غزنی کی سازش کی۔ انہوں نے کہا کی ذات پات کی مردم شماری سماج کے تمام طبقات کا حق ہے۔ کانگریس کا واضح مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت ذات پات کی مردم شماری کرائے۔ وہی کمل ناتھ نے ملائم سنگھ یادو، سبھاش یادو اور شرد یادو کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے ان لیڈروں نے سماجی انصاف کے لیے جدوجہد کی۔ جب ملائم سنگھ یادو اترپردیش کے وزیر اعلی تھے تو میں ان کے ہوائی جہاز سے ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا کرتا تھا۔