کانگریس اور سی پی آئی ایم کے رہنما اسمبلی انتخابات کے مدنظر جلد سے جلد نشستوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کرنے پر زور دینے لگے ہیں۔
کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان اب تک سیٹز کی تقسیم کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے حالانکہ دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان تین میٹنگ ہو چکی ہے۔
گزشتہ روز راہل گاندھی بھی کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری کو نشستوں کی تقسیم پر جلد سے جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت دے چکے ہیں، ذرائع کے مطابق دونوں اتحادی پارٹیاں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر جلد ہی میٹنگ کرنے والی ہیں، دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر تین طریقے سے بات چیت ہو سکتی ہے۔
پہلا 2016 اسمبلی انتخابات میں بائیں محاذ نے 200 نشست جبکہ کانگریس نے 94 نشست پر انتخابات میں حصہ لیا تھا، دونوں پارٹیاں اس فارمولے اس مرتبہ بھی انتخابات لڑ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں پارٹیاں 50-50 فارمولے کے ساتھ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف میدان میں اتر سکتی ہیں۔