بنگلور: ریاست کرناٹک میں ہونے والے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ مئی 10 تاریخ کو انتخابات ہوں گے اور 13 تاریخ کو نتائج کا اعلان ہوگا۔ اس سلسلے میں کرناٹک کے رہنماؤں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ کانگریس کے لیڈر سرجے والا نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں کانگریس بی جے پی کی حکومت کو اکھاڑ پھینکے گی اور کانگریس کی قیادت والی حکومت تشکیل دی جائے گی۔
وہیں بی جے پی رہنما ایم پی شوبھا کرندلاجے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست کرناٹک میں کبھی اکثریت حاصل نہیں کی لیکن اس بار وہ امید کرتی ہیں کہ انہیں اکثریت ملے گی اور دوبارہ ڈبل انجین سرکار قائم ہوگی۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ وہ آنے والے انتخابات میں مضبوطی سے لڑیں گے اور عوام کی خواہشات کے مطابق عمدہ قیادت فراہم کریں گے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے افسران نے بدھ کو دہلی کے پلینری ہال، وگیان بھون میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس کے دوران الیکشن کمشنر آف انڈیا انوپ چندر پانڈے، چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور ای سی آئی ارون گوئل نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے حتمی شیڈول کا اعلان کیا۔