اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress Accuses Govt Over China حکومت چین کے معاملے پر بحث سے بھاگ رہی ہے، کانگریس - حکومت چین کی سرحد پر حقیقی صورتحال سے بھاگی

کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی قیادت والی حکومت چین کی سرحد پر حقیقی صورتحال اور اس کی طرف سے کی جا نے وال در اندازی کے سلسلے میں پارلیمنٹ میں بحث کرنے سے بھاگ رہی ہے۔ کانگریسی لیڈر نے کہا کہ حکومت چین کی سرحد پر جاری در اندازی پر مکمل طور پر خاموش بیٹھی ہے اور وہ اپوزیشن کے ساتھ کچھ بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔Congress Accuses Govt Over China

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 9, 2022, 9:44 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی قیادت والی حکومت چین کی سرحد پر حقیقی صورتحال اور اس کی طرف سے کی جا نے وال در اندازی کے سلسلے میں پارلیمنٹ میں بحث کرنے سے بھاگ رہی ہے۔ کانگریس کے کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت تب سے ہندوستان-چین مسئلہ کو نظر انداز کر رہی ہے۔ پچھلے 22 مہینوں سے صرف کانگریس ہی نہیں، پوری اپوزیشن اس معاملے پر بحث کا مطالبہ کر رہی ہے، لیکن مودی حکومت خاموش بیٹھی ہے۔Congress Accuses Govt Over China

انہوں نے اسے انتہائی سنگین اور حساس مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف کانگریس بلکہ دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی اس موضوع پر ایوان میں بحث کرانے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا، ”آج، ہم نے ایل اے سی کے معاملے پر راجیہ سبھا میں ایک نوٹس دیا لیکن اسے چیئرمین نے قبول نہیں کیا جبکہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر بحث کرانا چاہتے ہیں۔ آخر حکومت اس معاملے پر بات کرنے سے کیوں بھاگ رہی ہے۔“

کانگریسی لیڈر نے کہا کہ حکومت چین کی سرحد پر جاری در اندازی پر مکمل طور پر خاموش بیٹھی ہے اور وہ اپوزیشن کے ساتھ کچھ بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو انھوں نے یہ تجویز بھی پیچ کی تھی کہ اگر وہ بات چیت نہیں کرنا چاہتی تو وزیر دفاع کو تمام اپوزیشن لیڈروں کو بلا نا چاہئے اور انھیں چین کی سرحد پر موجود صورتحال کی اطلاع دینی چاہئے لیکن اس بارے میں کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔

گجرات اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی مایوس کن کامظاہرے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ گجرات میں نتیجہ پارٹی کے لئے بہت مایوس کن ہے اور اس پر خود کو جانچنے کی ضرورت ہے۔ غور طلب ہے کہ گجرات اسمبلی کی 182 سیٹوں میں سے کانگریس کو صرف 17 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے، جب کہ پارٹی نے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں 77 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details