بھارتیہ جنتا پارٹی کو کلیان سنگھ کے تابوت پر بھارتی ترنگے کے اوپر سیاسی پارٹی کا پرچم رکھنے پر مذمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کلیان سنگھ کا ہفتے کے روز لکھنئو میں موت ہوگئی تھی، جس کے بعد ملک کے متعدد رہنماؤں بشمول وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے خراج عقیدت پیش کی۔
کلیان سنگھ کے تابوت پر ترنگے کے اوپر بی جے پی کا جھنڈا ! بی جے پی کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں صاف طور سے دیکھا جا سکتا ہے کہ کلیان سنگھ کا تابوت ملک کے قومی پرچم میں لپٹا ہوا ہے اور اس کے اوپر بی جے پی کا جھنڈا ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل اور غصے کا اظہار کیا ہے۔
وہیں انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس بی وی نے اتوار کے روز ایک تصویر ٹویٹ کی جس میں دکھایا گیا تھا کہ کلیان سنگھ کی نعش قومی پرچم سے لپٹی ہوئی ہے۔ لیکن اس کا آدھا حصہ بی جے پی کے پارٹی جھنڈے سے ڈھکا ہوا دیکھا گیا اور پوچھا کہ کیا نیو انڈیا میں قومی پرچم پر پارٹی کا جھنڈا رکھنا ٹھیک ہے؟
ایک اور ٹویٹ میں بی وی نے ٹویٹ کیا کہ کیا اس کی توثیق بھارت کے وزیر اعظم نے بھی کی؟
یوتھ کانگریس نے اپنے آفیشل ہینڈل سے ہندی میں ٹویٹ کیا ، "ہندوستان قومی پرچم کی توہین برداشت نہیں کرے گا۔
سماج وادی پارٹی کے ترجمان گھنشیام تیواری نے بھی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "قوم کے اوپر پارٹی۔ ترنگے کے اوپر جھنڈا۔ بی جے پی ہمیشہ کی طرح یہ کرتی رہی ہے، کوئی افسوس نہیں، کوئی معذرت نہیں، کوئی غم نہیں۔
ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "میرے ترنگا کے اوپر کوئی اور جھنڈا نہیں رکھا جا سکتا۔ ہمارے ترنگے پر بی جے پی کا جھنڈا کیسے لگایا جا سکتا ہے؟ اصل میں یہ اینٹی نیشنل عمل ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں:
کلیان سنگھ کے انتقال پر سیاسی رہنماوں کا اظہار افسوس
Kalyan Singh: اترپردیش میں تین دن ریاستی سوگ کا اعلان
کلیان سنگھ کی زندگی اور ان کا سیاسی سفر
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ وہی پارٹی ہے جس نے کسان تحریک کے وقت لال قلعہ پر قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے پر پورے ملک میں کسانوں کے خلاف غداری اور ملک کی بے حرمتی کرنے کا الزام لگا رہی تھی اور کسانوں کو بدنا کرنے کے ساتھ ساتھ کسان تحریک کو ختم کرنے کی پوری کوش کررہی تھی لیکن آج قومی ترنگے کی بے عزتی اور بے حرمتی پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ہندوتوا پارٹی بی جے پی نے قومی پرچم کے خلاف قانونی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔
نیشنل آنر ایکٹ کی بے حرمتی کی روک تھام کے سیکشن 2 میں کہا گیا ہے کہ جو کوئی بھی ہندوستانی قومی پرچم کی یا آئین ہند یا اس کے کسی حصے کو کسی بھی جگہ پر جلاتا ہے، مسخ کرتا ہے، خراب کرتا ہے، تباہ کیا جاتا ہے، پامال کرتا ہے یا دوسری صورت میں بے عزتی کرتا ہے یا اس کی توہین کرتا ہے (چاہے الفاظ سے یا بول کر یا لکھ کر یا عمل سے)تو اس کو ایک مدت کے لیے قید کی سزا دی جائے گی جو تین سال تک توسیع کی جاسکتی ہے یا جرمانہ یا پھر دونوں کے ساتھ سزا دی جائے گی۔ "