جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں کرشی وگیان کیندر نے آنگن واڑی کارکنان اور کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کی صلاحیت سازی میں اضافے کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔
یہ پروگرام راشٹریہ پوشن ماہ کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا جو پورے ملک میں ماہ ستمبر میں منایا جاتا ہے۔ کرشی وگیان کیندر شوپیان نے 17 ستمبر 2021 کو وزیراعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر آنگن واڑی کارکنان میں پوشن کٹ تقسیم کیے گئے۔
کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین، بے روزگار نوجوانوں، کامیاب کاشکاروں اور آنگن واڈی ورکرز کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار اور ڈائریکٹر اسکاسٹ ایکسٹینشن دل محمد مخدومی نے بتایا کہ تمام بچوں اور ماؤں کی تغذیہ بخش خوراک تک رسائی ہونی چاہیے اور خواتین و بچوں کی فلاح وبہبود کی وزارت، زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت، آئی سی اے آر، آئی ایف ایف سی او اور دیگر تنظیمیں اس سلسلے میں مسلسل محنت کر رہی ہیں۔