اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mushaira Program In Jaipur عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مشاعرہ کا انعقاد - مشاعرہ پروگرام کا انعقاد

اس پروگرام میں شرکت کرنے آئے شعراء کرام نے کافی عمدہ عمدہ کلام سنائے اور اپنے کلام سے سامعین کو متاثر کر دیا۔ اس مشاعرے میں سید نعمت اللہ، خورشید حیدر، حافظ جاوید، ندیم انور دیوبندی، رام پرکاش، وشواش ناتھ سمیت دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ہے۔ Mushaira Program In Jaipur

عید میلاد النبی کے موقع پر مشاعرہ پروگرام
عید میلاد النبی کے موقع پر مشاعرہ پروگرام

By

Published : Oct 2, 2022, 8:41 AM IST

جے پور:ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے بڑی چوپڑ علاقے میں ایک نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس نعتیہ مشاعرے کا انعقاد واحد میموریل ویلفیئر اینڈ ریلیف سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ پروگرام کا آغاز بعد نماز عشاء قرآن کی تلاوت کے ساتھ ہوا۔ دو برس کے ایک طویل عرصے کے بعد منعقد ہوئے اس مشاعرے میں شرکت کرنے کے لیے جے پور سمیت آس پاس کے علاقوں سے کثیر تعداد میں لوگ پہنچے۔ Mushaira Program In Jaipur

عید میلاد النبی کے موقع پر مشاعرہ کا انعقاد

مزید پڑھیں:۔ Mahfile Mushaira in Moradabad: مرادآباد میں عید غدیر کے موقع محفل مشاعرہ منعقد

مشاعرے کے دوران سکیورٹی کے مدنظر کافی زیادہ تعداد میں پولیس کے جوان تعینات تھے۔ پروگرام کے آخر میں صلاۃ و سلام کے بعد شیرینی بھی تقسیم کی گئی۔ اس مشاعرے میں ہندو مسلم یکجہتی کی تصویر بھی نظر آئی۔ واضح رہے کہ عید میلاد النبی کے موقع پر جے پور میں تین برس کے ایک طویل عرصے کے بعد جلوس محمدی بھی نکالا جائے گا۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے آئے شعراء کرام نے کافی عمدہ عمدہ کلام سنائے اور اپنے کلام سے سامعین کو متاثر کر دیا۔ اس مشاعرے میں سید نعمت اللہ، خورشید حیدر، حافظ جاوید، ندیم انور دیوبندی، رام پرکاش، وشواش ناتھ سمیت دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details